حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم) — Page 526
حیات احمد ۵۲۶ جلد دوم حصہ سوم کسی عملی طور سے متعلق ہے وہ کسی دوسرے خواندہ آدمی کی ہے۔۔۔۔۔۔اس پر افترا کتاب کا تدارک بہت جلد از بس ضروری ہے اور یہ عاجز ابھی ضروری کام سراج منیر سے جو مجھے درپیش ہے بالکل عدیم الفرصت ہے اور میں مبالغہ سے نہیں کہتا اور نہ آپ کی تعریف کی رو سے بلکہ قوی یقین سے خدا تعالیٰ نے میرے دل میں یہ جما دیا ہے کہ جس قدر اللہ تعالیٰ کے دین کی نصرت کے لئے آپ کے دل میں جوش ڈالا ہے اور میری ہمدردی پر مستعد کیا ہے۔کوئی دوسرا آدمی ان صفات سے متصف نظر نہیں آتا۔اس لئے میں آپ کو یہ بھی تکلیف دیتا ہوں کہ آپ اوّل سے آخر تک اس کتاب کو دیکھیں اور جس قدر اس شخص نے اعتراضات اسلام پر کئے ہیں۔ان سب کو ایک پرچہ کاغذ پر بیادداشت صفحہ کتاب نقل کریں۔اور پھر ان کی نسبت معقول جواب سوچیں اور جس قدر اللہ تعالیٰ آپ کو جوابات معقول دل میں ڈالے وہ سب الگ الگ لکھ کر میری طرف روانہ فرما دیں اور جو کچھ خاص میرے ذمہ ہو گا۔میں فرصت پاکر اس کا جواب لکھوں گا۔غرض یہ کام نہایت ضروری ہے اور میں بہت تاکید سے آپ کی خدمت میں عرض کرتا ہوں کہ آپ بہمہ جد وجہد جانفشانی اور مجاہدہ سے اس طرف متوجہ ہوں۔اور جس طرح مالی کام میں آپ نے پوری پوری نصرت کی ہے اس سے یہ کم نہیں ہے۔کہ آپ خدا داد طاقتوں کی رو سے بھی نصرت کریں“۔اسلام پر مخالفوں کا حملہ اور حضرت کو اس کا احساس آج ہمارے مخالف ہمارے مقابلہ پر ایک جان کی طرح ہو رہے ہیں اور اسلام کو صدمہ پہنچانے کے لئے بہت زور لگا رہے ہیں۔میرے نزدیک آج جو شخص میدان میں آتا ہے۔اور اعلائے کلمۃ الاسلام کے لئے فکر میں ہے وہ پیغمبروں کا کام کرتا ہے بہت جلد مجھ کو اطلاع حاشیہ :۔اس تحریک کے متعلق حضرت اقدس نے حضرت چودھری رستم علی خاں صاحب رضی اللہ عنہ کو بھی تحریک فرمائی تھی وہ سابقون الاولون میں اعلیٰ درجہ کے مخلص تھے اور حضرت کی راہ میں قربان تھے چنانچہ آپ نے ان کو یہ خط لکھا۔