حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم)

by Other Authors

Page 525 of 621

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم) — Page 525

حیات احمد ۵۲۵ جلد دوم حصہ سوم کوئی مجاہدہ بتایا جاوے آپ نے فرمایا عیسائیوں کی تردید میں ایک کتاب لکھو اور ان اعتراضات کا جواب دو جو اسلام پر کئے گئے ہیں۔میں نے فصل الخطاب لکھی پھر دوسرے موقع پر دریافت کیا تو آپ نے فرمایا ” آریوں کے اعتراضوں کا جواب دو۔یہ حقیقت اگر چہ اس شان نزول کے ساتھ نہیں مگر آپ کے ایک مکتوب سے جو ۲۶ جولائی ۱۸۸۷ء کا ہے ظاہر ہوتی ہے چنانچہ آپ فرماتے ہیں بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ مخدومی مکرمی اخویم مولوی حکیم نورالدین صاحب سَلَّمَهُ تَعَالَى بعد السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ۔آج نصف قطعہ نوٹ پانسو روپیہ بذریعہ رجسٹری شده پہنچ گیا۔اب آنمخدوم کی طرف سے پانسو ساٹھ روپے پہنچ گئے اس ضرورت کے وقت جس قدر آپ کی طرف سے غمخواری ظہور میں آئی ہے اس سے جس قدر مجھے آرام پہنچا ہے۔اس کا اندازہ نہیں کر سکتا۔اللہ جل شانہ دنیا و آخرت میں آپ کو تازہ تازہ خوشیاں پہنچا دے۔اور اپنی خاص رحمتوں کی بارش کرے۔تکذیب براہین کی طرف توجہ میں آپ کو ایک ضروری امر سے اطلاع دیتا ہوں کہ حال میں لیکھرام نامی ایک شخص نے میری کتاب براہین کے رد میں بہت کچھ بکواس کی ہے اور اپنی کتاب کا نام تکذیب براہین احمد یہ رکھا ہے۔یہ شخص اصل میں نبی اور جاہل مطلق ہے۔اور بجز گندی زبان کے اور اس کے پاس کچھ نہیں ، مگر معلوم ہوا ہے کہ اس کتاب کی تالیف میں بعض انگریزی خواں اور دنتی استعداد ہندوؤں نے اس کی مدد کی ہے۔کتاب میں دورنگ کی عبارتیں پائی جاتی ہیں۔جو عبارتیں دشنام دہی اور تمسخر اور ہنسی اور ٹھٹھے سے بھری ہوئی ہیں اور لفظ لفظ میں تو ہین اور ٹوٹی پھوٹی عبارت اور گندی اور بدشکل ہیں۔وہ عبارتیں تو خاص لیکھرام کی ہیں اور جو عبارت کسی قدر تہذیب رکھتی ہے اور