حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم) — Page 523
حیات احمد ۵۲۳ جلد دوم حصہ سوم اس بڑے کام کے واسطے برگزیدہ کیا تھا جو اس نے پورا کیا ہے اور مجھے اس میں شک نہیں کہ وہ فردوس بریں کے اندر اولیاء اور انبیاء کی رفاقت کا لطف اٹھائے گا۔پس اگر چہ ہمارے درمیان سے آپ کا چلا جانا ہمارے واسطے بڑے غم کا موجب ہے تا ہم ہم اس بات پر خوش ہیں کہ آپ کی جسمانی محنت کے ایام ختم ہوئے اور آپ اس سے اعلیٰ اور پاک ترین زندگی میں داخل ہو گئے۔آپ کی سلامتی اور راحت کے واسطے دعا کرتا ہوں ، آپ کا بھائی محمد الیگزینڈ رسل ویب۔اس کے بعد شیخ محمد ویب صاحب کا دوسرا خط ۳ رستمبر کا لکھا ہوا ہمیں ٢ نومبر کو ملا ہے۔جس میں شیخ صاحب لکھتے ہیں کہ امریکہ میں اس سال ایک مذہبی کانفرنس ہوئی تھی۔جس میں شیخ صاحب موصوف نے اسلام کی طرف سے لیکچر دیا تھا۔اس میں پھر شیخ صاحب موصوف نے حضرت اقدس کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ایسے عظیم الشان اور نیک انسان کی وفات غمگین کرنے والی ہے۔لیکن چونکہ وہ اپنا کام ختم کر چکے تھے۔قادر مطلق کی مرضی یہی تھی کہ ان کی دنیوی زندگی ختم ہو۔انہوں نے ایک عظیم الشان کام کیا ہے اور اس واسطے ان کا اجر بھی عظیم الشان ہو گا۔آپ براہ مہربانی حضرت مولوی نورالدین صاحب کی خدمت میں میرا بادب سلام پہنچائیں اور عرض کر دیں کہ میں یقین کے ساتھ امید اور بھروسہ رکھتا ہوں کہ بچے اسلام کی ترقی کے واسطے جو کوششیں آپ کر رہے ہیں ان میں آپ کو ضرور کامیابی کا تاج پہنایا جائے گا۔اگر چہ یہ واقعات ۱۹۰۸ء کے حالات میں آ سکتے تھے مگر میں نے مسٹر ویب کے حالات کو مکمل کرنے کے لئے ان کا ذکر کرنا مناسب سمجھا۔قرآنی صداقتوں کا جلوہ گاہ آپ نے آریوں کے ان اعتراضات کے جواب میں (جن کا اوپر ذکر کر آیا ہوں ) ایک ماہواری رسالہ کے اجرا کا ارادہ فرمایا جس کا نام آپ نے قرآنی صداقتوں کا جلوہ گاہ رکھا۔آپ کا