حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم) — Page 519
حیات احمد سب طاقت اور قوت اسی کو ہے۔آمین۔آپ کا دلی محبت اور خیر خواہ غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور ملک پنجاب ۴۔اپریل ۱۸۸۷ء ۵۱۹ جلد دوم حصہ سوم realized۔Yours sincerely, MIRZA GULAM AHMAD Chief of Qadian, Gurdaspur District, Punjab in India, ( شحنه حق روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۴۳۹ تا ۴۴۴ ) پیر جھنڈے صاحب کا سفیر قادیان میں جیسا کہ اوپر بیان کیا گیا ہے کہ پیر صاحب الحکم خود قادیان آنا چاہتے تھے مگر ان کے خلیفہ عبداللطیف صاحب اور حاجی عبداللہ صاحب قادیان آئے اور اشاعت اسلام امریکہ کے متعلق حالات پیش کئے۔اور حضرت سے توجہ کی درخواست کی۔اس پر ایک زمانہ گزر گیا پہلی کوششیں ناکام ہوئیں اور بالآخر جیسا کہ پیر صاحب العلم نے فرمایا تھا حضرت کی توجہ ہی نتیجہ خیز ہوئی اور آپ کی توجہ کا ظہور حضرت خلیفہ ثانی ایدہ اللہ بنصرہ کے عہد خلافت میں ہوا کہ امریکہ میں اشاعت اسلام کا کام بڑے جوش اور سرگرمی سے ہو رہا ہے اللهُمَّ زِدْفَزِدْ پیر صاحب العلم کے متعلق مجھے ایک اور واقعہ بھی یہاں درج کر دینا ضروری معلوم ہوتا ہے جس سے پایا جاتا ہے کہ وہ صاحب کشف و الہام تھے اور میمن قوم کے وہ مقتدر اور پیر تھے حاجی عبداللہ میمن تھے اور حضرت سیٹھ اسماعیل آدم سلمہ اللہ تعالیٰ کے جو اب ۸۰ برس کے قریب عمر کے ہیں ان کا خاندان بھی صاحب العلم کا مرید تھا اور وہ اپنے حالات قبولیت احمدیت میں یہ شہادت دیتے ہیں۔چونکہ میری تعلیم اردو ، فارسی ، گجراتی اور انگریزی سکولوں میں ہوئی تھی ، اور ہم کو تعلیمی نصاب میں یہ پڑھایا گیا تھا کہ چاند گرہن اور سورج گرہن کس طرح ہوتے ہیں، اس وجہ سے ذہن