حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم)

by Other Authors

Page 476 of 621

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم) — Page 476

حیات احمد جلد دوم حصہ سوم پنڈت لیکھرام پشاوری۔پنڈت سوامی شو نارائن صاحب اگنی ہوتری منشی جیونداس صاحب سیکرٹری آریہ سمارج لا ہور اور لالہ رام لچھمن صاحب ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ اسکول لودہا نہ پادری عمادالدین صاحب ولالہ مرلی دھر صاحب ڈرائینگ ماسٹر ہوشیار پور و پادری ٹھا کر داس صاحب جھنگ خاص و مسٹر عبداللہ آتھم صاحب پنشنر سابق اکسٹرا اسٹنٹ کمشنر بلا توقف بھیج دی گئیں۔حضرت اقدس نے جس جرات اور یقین کے ساتھ اتمام حجت کرنے میں کوشش کی ہے وہ اسی سے ظاہر ہے کہ مختلف مذاہب کے لیڈروں اور رہنماؤں کو آپ نے مطلع کر دیا یہ جوش بقیہ حاشیہ۔اس کے اب بعد اشاعت اشتہار مندرجہ بالا دوبارہ اس امر کے انکشاف کے لئے جناب الہی میں توجہ کی گئی تو آج آٹھ اپریل IANYء میں اللہ جل شانہ کی طرف سے اس عاجز پر اس قدر کھل گیا کہ ایک لڑکا بہت ہی قریب ہونے والا ہے جو ایک مدت حمل سے تجاوز نہیں کر سکتا۔اس سے ظاہر ہے کہ غالباً ایک لڑکا ابھی ہونے والا ہے یا بالضرور اس کے قریب حمل میں۔لیکن یہ ظاہر نہیں کیا گیا کہ جواب پیدا ہو گا یہ وہی لڑکا ہوگا یا وہ کسی اور وقت میں نو برس کے عرصہ میں پیدا ہوگا اور پھر بعد اس کے یہ بھی الہام ہوا کہ ”انہوں نے کہا کہ آنے والا یہی ہے یا ہم دوسرے کی راہ تکیں۔چونکہ یہ عاجز ایک بندہ ضعیف مولیٰ کریم جل شانہ کا ہے۔اس لئے اُسی قدر ظاہر کرتا ہے جو منجانب اللہ ظاہر کیا گیا آئندہ جو اس سے زیادہ منکشف ہوگا۔وہ بھی شائع کیا جاوے گا۔وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى المشتہر۔خاکسار غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور - ۱/۸اپریل ۱۸۸۶ء مطابق دوم رجب ۱۳۰۳ھ تبلیغ رسالت جلد اصفحه ۷۵ ۷۶۔مجموعہ اشتہارات جلد اصفحه ۱۰۲،۱۰۱ بار دوم ) عربی الہام کے یہ دو فقرہ ہیں۔نَازِلٌ مِّنَ السَّمَاءِ وَ نَزَلَ مِنَ السَّمَاءِ جو نزول یا قریب النزول پر دلالت کرتے ہیں۔منہ۔چونکہ اشتہار چھپنے میں شاید کسی قدر مطبع میں دیر ہو۔اس لئے چند قلمی نقلیں ان کی رجسٹری کراکر بخدمت منشی اندر من صاحب مراد آبادی و پنڈت لیکھرام صاحب پشاوری و پنڈت سوامی شیو نارائن صاحب اگنی ہوتری و نشی جیوند اس صاحب سیکرٹری آریہ سماج لاہور ولالہ رام کچھمن صاحب ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ سکول اور ہیانہ و پادری عماد الدین صاحب ولالہ مرلی دھر صاحب ڈرائنگ ماسٹر ہوشیار پور و پادری ٹھا کر داس صاحب جھنگ خاص و مسٹر عبد اللہ آتھم صاحب پنشنر سابق اکسٹرا اسٹنٹ کمشنر بلا توقف بھیجی گئی ہیں۔مطبوعہ چشمہ فیض قادری پر لیس بٹالہ شریف۔یہ اشتہار " کے ایک صفحہ پر ہے)