حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم) — Page 475
حیات احمد ۴۷۵ جلد دوم حصہ سوم اندر من مراد آبادی نے اعتراض کیا کہ وو یہ بڑی گنجائش کی جگہ ہے ایسی لمبی میعاد تک تو کوئی نہ کوئی لڑکا پیدا ہوسکتا ہے۔“ حضرت نے فوراً اس کے جواب میں ایک اعلان بہ عنوان اشتہار صداقت آثار مطبع چشمه فیض قادری بٹالہ میں چھپوا کر ۱/۸ اپریل ۱۸۸۶ء کو شائع کر دیا لیکن اس خیال سے کہ طباعت میں دیر ہو آپ نے اس اشتہار کی قلمی نقول کرا کر بذریعہ رجسٹری اندرمن مراد آبادی۔بقیہ حاشیہ:۔وہی خاک اس کے سر پر اس کی آنکھوں پر اس کے منہ پر گر کر اس کو ذلیل اور رسوا کرے گی۔اور ہمارے نبی کریم کی شان و شوکت اُس کی عداوت اور اس کے بخل سے کم نہیں ہوگی۔بلکہ زیادہ سے زیادہ خدا تعالیٰ ظاہر کرے گا۔کیا تم فجر کے قریب آفتاب کو نکلنے سے روک سکتے ہو۔ایسے ہی تم آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے آفتاب صداقت کو کچھ نقصان نہیں پہنچا سکتے۔خدا تعالیٰ تمہارے کینوں اور بخلوں کو دور کرے۔وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى راقم خاکسار غلام احمد - مؤلف براہین احمدیہ۔از قادیان ضلع گورداسپور۔۲۲ مارچ ۱۸۸۶ء روز دوشنبه (مطبوعہ چشمہ فیض قادری بٹالہ شریف) حاشیہ:۔یہ اشتہار " کے دو صفحوں پر چار کالم کا ۲۵ سطری مسطر پر چھپا ہوا ہے ) A تبلیغ رسالت جلد اصفحہ ۷۲ تا ۷۵۔مجموعہ اشتہارات جلد اصفحہ ۹۸ تا ۱۰۰۔بار دوم ) اشتهار صداقت آثار بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ واضح ہو کہ اس خاکسار کے اشتہار ۲۲ مارچ ۱۸۸۶ء پر بعض صاحبوں نے جیسے منشی اندرمن صاحب مراد آبادی نے یہ نکتہ چینی کی ہے کہ نو برس کی حد جو پسر موعود کے لئے بیان کی گئی ہے یہ بڑی گنجائش کی جگہ ہے۔ایسی لمبی میعاد تک تو کوئی نہ کوئی لڑکا پیدا ہوسکتا ہے۔سواوّل تو اس کے جواب میں یہ واضح ہو کہ جن صفات خاصہ کے ساتھ لڑکے کی بشارت دی گئی ہے۔کسی لمبی میعاد سے گونو برس سے بھی دو چند ہوتی اس کی عظمت اور شان میں کچھ فرق نہیں آ سکتا بلکہ صریح دلی انصاف ہر یک انسان کا شہادت دیتا ہے کہ ایسے عالی درجہ کی خبر جو ایسے نامی اور اخص آدمی کے تولد پر مشتمل ہے۔انسانی طاقتوں سے بالاتر ہے اور دعا کی قبولیت ہو کر ایسی خبر کا ملنا بے شک یہ بڑا بھاری آسمانی نشان ہے نہ یہ کہ صرف پیشگوئی ہے۔ماسوا