حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم)

by Other Authors

Page 459 of 621

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم) — Page 459

حیات احمد ۴۵۹ جلد دوم حصہ سوم بنی اسرائیل۔( یعنی ظلمی طور پر ان سے مشابہت رکھتا ہے)۔تو مجھ سے ایسا ہے جیسی میری توحید۔تو مجھ سے اور میں تجھ سے ہوں۔اور وہ وقت آتا ہے بلکہ قریب ہے کہ خدا با دشا ہوں اور امیروں کے دلوں میں تیری محبت ڈالے گا۔یہاں تک کہ وہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔اے منکر دو اور حق کے مخالفو! اگر تم میرے بندے کی نسبت شک میں ہوا اگر تمہیں اُس فضل و احسان سے کچھ انکار ہے جو ہم نے اپنے بندے پر کیا تو اس نشان رحمت کی مانند تم بھی اپنی نسبت کوئی سچا نشان پیش کرو اگر تم سچے ہو۔اور اگر تم پیش نہ کر سکو گے تو اس آگ سے ڈرو کہ جو نافرمانوں اور جھوٹوں اور حد سے بڑھنے والوں کے لئے تیار ہے۔فقط ـرّاق خاکسار غلام احمد مؤلف براہین احمدیہ ہوشیار پور۔طویلہ شیخ مہر علی صاحب رئیس ۲۰ فروری ۱۸۸۶ء ( مطبوعه بار دوم ریاض ہند پر لیس قادیان ۱۸۹۳ء) تبلیغ رسالت جلد اصفحه ۵۵ تا ۶۲ - مجموعہ اشتہارات جلد اوّل صفحه ۹۳ تا ۹۷۔بار دوم ) اس اشتہار کا اثر اس اشتہار کی اشاعت نے مذہبی دنیا میں ایک تہلکہ برپا کر دیا اور لوگ اس رسالہ کی اشاعت کے لئے چشم براہ ہو گئے خدا تعالیٰ کی مشیت نے اس رسالہ کی اشاعت کو ایک لمبے عرصہ کے لئے اپنے مصالح کے ماتحت ملتوی کر دیا یہاں اس رسالہ کے متعلق بحث مقصود نہیں بلکہ صرف حمد امتی کا کمال یہی ہے کہ اپنے نبی متبوع سے بلکہ تمام انبیائے متبوعین علیہم السلام سے مشابہت پیدا کرے یہی کامل اتباع کی حقیقت اور علت غائی ہے جس کے لئے سورہ فاتحہ میں دعا کرنے کے لئے ہم لوگ مامور ہیں بلکہ یہی انسان کی فطرت میں تقاضا پایا جاتا ہے۔اور اسی وجہ سے مسلمان لوگ اپنی اولاد کے نام بطور تفاؤل۔عیسی ، داؤد، موسیٰ، یعقوب ، محمد وغیرہ انبیاء علیہم السلام کے نام پر رکھتے ہیں اور مطلب یہ ہوتا ہے کہ تا وہی اخلاق و برکات بطور ظلّ اُن میں بھی پیدا ہو جا ئیں۔فَتَدَبَّرْ - منه١٢