حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم)

by Other Authors

Page 427 of 621

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم) — Page 427

حیات احمد ۴۲۷ جلد دوم حصہ سوم دعوت یکسالہ اور عیسائی میں نے اعلان دعوت نشان نمائی یکسالہ کے سلسلہ میں بیان کیا ہے کہ عیسائیوں میں کوئی فوری تحریک اس کے مقابلہ میں آنے کی نہیں ہوئی مگر جب اندر من وغیرہ کے متعلق اعلانات شائع ہوئے تو ایک دیسی عیسائی مسٹر سوفٹ نے اس مقابلہ میں حضرت کو ایک خط لکھا اور آمادگی کا اظہار ایسے رنگ میں کیا جس کا لازمی نتیجہ فرار تھا۔اس خصوص میں پادری سوفٹ کو جو جوابی خط حضرت نے لکھا تھا میں نے اسے مکتوبات احمدیہ کی تیسری جلد میں شائع کر دیا تھا چونکہ خط پر کوئی تاریخ نہ تھی میرا خیال اس وقت یہ تھا کہ غالباًا ۱۸۸۴ء میں لکھا گیا لیکن چونکہ حضرت اقدس کے جواب سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ اسی دعوت یکسالہ کے متعلق ہے اس لئے یہ مکتوب ۱۸۸۵ء کی آخری ششماہی کا ہی ہو سکتا ہے۔پادری سوفٹ کون تھا ی شخص دراصل ایک دیسی عیسائی تھا اور اس کا نام رام چند تھا (ماسٹر رام چند اور تھا) یہ گوالیار اسٹیٹ کا باشندہ تھا عیسائی ہو کر اس نے اپنا نام تبدیل کر کے سوفٹ رکھ لیا تا کہ اس طرح وہ اپنی عیسائیت یا پہلی زندگی کو مخفی رکھ سکے یہ شخص بعد میں سہارن پور وغیرہ کے مدرسہ الہیات میں تعلیم پا کر گوجرانوالہ میں متعین ہوا۔اور اسے اپنے علم الہیات پر بڑا ناز تھا اس نے اسی سنتی شہرت کے لئے حضرت اقدس کو اس دعوت کے قبول کرنے کے لئے مشروط خط لکھا۔حضرت اقدس کا جواب اور سوفٹ کی خاموشی اس خط کا جواب حضرت اقدس نے جو دیا میں ذیل میں درج کر دیتا ہوں اس جواب کے بعد پادری صاحب خاموش ہو گئے اور اس طرح عیسائی قوم پر بھی اتمام حجت ہوگی۔