حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم)

by Other Authors

Page 420 of 621

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم) — Page 420

حیات احمد ۴۲۰ جلد دوم حصہ سوم وساوس عقلی طور پر آپ کے دل پر دامنگیر ہوں وہ بھی تحریری طور پر رفع کراتے جائیں۔پھر اگر ہم مغلوب رہے۔تو کس قدر فتح کی بات ہے کہ آپ کو چوبیس سو روپیہ نقد مل جائے گا۔اور اپنی قوم میں آپ بڑی نیک نامی ، حاصل کریں گے لیکن اگر آپ ہی مغلوب ہو گئے تو آپ کو اسی جگہ قادیان میں مشرف باسلام ہونا پڑے گا۔اور اس بات کا فیصلہ کہ کون غالب یا کون مغلوب رہا بذریعہ ایسے ثالثوں کے ہو جائے گا کہ جو فریقین کے مذہب سے الگ ہوں۔اگر آپ قادیان میں ایک سال تک ٹھہرنے کی نیت سے آویں تو ہم مراد آباد سے قادیان تک کل کرایہ آپ کا آپ کی خدمت میں بھیج دیں گے۔اور آپ کے لئے چوہیں سو روپیہ کسی بنک سرکاری میں داخل کیا جائے گا۔مگر اس شرط سے کہ آپ بھی ہمیں اس بات کی پوری پوری تسلی دے دیں کہ آ۔بحالت مغلوبیت ضرور مسلمان ہو جائیں گے اور اگر اب بھی آپ نے بپابندی شرائط مذکورہ بالا آنے سے انکار کیا تو آپ خوب یاد رکھیں کہ یہ داغ ایسا نہیں ہے کہ پھر کسی حیلہ یا تدبیر سے دھویا جائے۔مگر ہمیں امید نہیں کہ آپ آئیں کیونکہ حقانیت اسلام کا آپ کے دل پر بڑا سخت رُعب ہے اور اگر آپ آگئے تو خدا تعالیٰ آپ کو مغلوب اور رُسوا کرے گا۔اور اپنے دین کی مدد اور اپنے بندہ کی سچائی ظاہر کر دے گا۔اخیر پر آپ کو واضح رہے کہ آج یہ خط رجسٹری کرا کر آپ کی خدمت میں بھیجا جاتا ہے اور اگر ہیں دن تک آپ کا کوئی جواب نہ آیا تو آپ کی کنارہ کشی کا حال چند اخباروں میں شائع کرایا جائے گا۔وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى خاکسار آپ کا خیر خواہ غلام احمد از قادیان۔ضلع گورداسپور۔پنجاب تبلیغ رسالت جلد اصفحه تا مجموعه اشتہارات جلد اصفحه۸۰ تا ۸۳ بار دوم ) MA