حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم)

by Other Authors

Page 383 of 621

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم) — Page 383

حیات احمد ۳۸۳ جلد دوم حصہ سوم وہ کس شان سے پورے ہوئے اس شادی کے بعد برکات الہیہ کا ایک خاص سلسلہ شروع ہو گیا۔اور باوجود آپ اپنی مصروفیتوں کے آپ کے عملی پروگرام کا (جو آپ کے منصب و مقام کا نتیجہ تھا ) دامن بہت وسیع ہو گیا۔اور آپ نہ صرف اسلام پر حملہ آوروں کے دفاع ہی پر قانع رہے بلکہ آپ نے اقدام کے لئے قدم اٹھانے کا عزم فرمانِ الہی کے ماتحت کر لیا۔یادر ہے کہ اقدام کسی جنگی اصطلاح میں نہیں بلکہ یہ انبیاء علیہم السلام کا اصطلاحی اقدام ہے کہ جو الہیات کی اصطلاح میں تبلیغ واشاعت کا نام ہے۔اور یہ کوئی نئی تجویز نہ تھی بلکہ اس کی بنیاد تو آپ کی اوائل زندگی ہی میں رکھی گئی تھی اور اللہ تعالیٰ نے مختلف رؤیا اور کشوف اور الہامات میں اس کی طرف اشارہ اور صراحت کی تھی بلکہ میں تو یہ کہتا ہوں کہ حضور علیہ الصلوۃ والسلام نے آپ کی بعثت کے متعلق جو پیشگوئی فرمائی تھی اس میں اور قرآن مجید کی آیت هُوَ الَّذِی اَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُله (التوبه: ۳۳) میں بھی یہ بشارت موجود تھی۔چنانچہ یہ آیت بھی آپ کے الہامات میں موجود ہے میں یہاں آپ کے ایک کشف کو درج کر دینا ضروری سمجھتا ہوں اگر چہ اسی کتاب کی پہلی جلد میں بھی اس کا اقتباس دیا تھا۔یہ کشف آپ کی آنے والی زندگی کا ایک نقشہ ہے جبکہ آپ اشاعت و تبلیغ حق کے لئے اقدام کرنے والے تھے۔حضرت مولوی عبد اللہ غز نوٹی سے عالم رویا میں ملاقات حضرت مولوی عبداللہ غزنوی کے متعلق جلد اول میں لکھ آیا ہوں انہوں نے خود اپنی زندگی میں حضرت کی ماموریت کے متعلق اپنے کشف کی بناء پر وفات سے کچھ پہلے پیشگوئی کی تھی۔کہ ایک نور آسمان سے قادیان کی طرف نازل ہوا مگر افسوس میری اولاد اس سے محروم رہ گئی۔پھر دوسرے وقت صاف الفاظ میں کہا کہ ” میرے بعد آپ ایک عظیم الشان کام کے لئے مامور ہوں گئے۔انہیں دنوں مولوی عبد اللہ صاحب کو آپ نے عالم رویا میں دیکھا اور وہ