حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم)

by Other Authors

Page 355 of 621

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم) — Page 355

حیات احمد ۳۵۵ حضرت میر ناصر نواب رضی اللہ عنہ کا بیان جلد دوم حصہ سوم حضرت میر ناصر نواب صاحب فرماتے ہیں پہلے تو میں نے کچھ تامل کیا کیونکہ میرزا صاحب کی عمر کچھ زیادہ تھی۔اور بیوی بچہ موجود تھے۔اور ہماری قوم کے بھی نہ تھے۔مگر پھر حضرت میرزا صاحب کی نیکی اور نیک مزاجی پر نظر کر کے جس کا میں دل سے خواہاں تھا۔میں نے اپنے دل میں مقرر کر لیا کہ اسی نیک مرد سے اپنی دختر نیک اختر کا رشتہ کر دوں۔نیز مجھے دتی کے لوگ اور وہاں کے عادات و اطوار بالکل نا پسند تھے، اور وہاں کے رسم و رواج سے سخت بیزار تھا۔“ (حیات ناصر صفحہ ۸،۷ ایڈیشن اوّل) ان دونوں بیانوں سے معلوم ہوتا ہے۔حضرت اُم المؤمنین کی اماں اور ابا کے دلوں میں الگ الگ قسم کے خیالات تھے۔اور الگ الگ قسم کے مواقع۔حضرت میر صاحب کے دل میں تین روکیں تھیں :۔عمر کا فرق۔پہلی شادی اور اولاد۔قوم کا فرق۔نانی اماں کو پہلی روک یہ تھی۔کہ اول تو ان کا دل نہیں مانتا تھا۔دوسرے عمر کا بہت فرق تھا۔تیسرے دہلی والوں میں پنجابیوں کے خلاف سخت تعصب تھا۔ان موانع کے باوجود ایک چیز تھی جو اندر ہی اندر کام کر رہی تھی۔اور وہ حضرت میر صاحب کا یہ جذبہ تھا۔کہ ان کا داماد نیک اور صالح ہو یہ ایک اعلیٰ مقصد تھا۔جس کے پیمانہ پر کوئی پورا نہ اتر تا تھا۔درخواستیں کرنے والے لوگ اچھے