حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم)

by Other Authors

Page 347 of 621

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم) — Page 347

حیات احمد ۳۴۷ جلد دوم حصہ سوم اور صدق کے ساتھ تو اے صدیق زندہ کیا گیا۔نصرت تیرے شامل حال ہوئی اور دشمنوں نے کہا کہ اب گریز کی جگہ نہیں۔اور اردو الہام کا خلاصہ یہ ہے کہ میں اپنی قدرت کے نشان دکھلاؤں گا اور ایک چمک پیدا ہو گی جیسا کہ بجلی سے آسمان کے کناروں میں ظاہر ہوتی ہے۔اس چمک سے میں لوگوں کو دکھلا دوں گا کہ تو سچا ہے۔اگر دنیا نے قبول نہ کیا تو کیا حرج کہ میں اپنا قبول کرنا لوگوں پر ظاہر کر دوں گا۔اور جیسا کہ سخت حملوں کے ساتھ تکذیب ہوئی ایسا ہی سخت حملوں کے ساتھ میں تیری سچائی ظاہر کر دوں گا۔غرض اس جگہ عربی الہام میں جیسا کہ نصرت کا لفظ واقع ہے۔اسی طرح میری خاتون کا نام نصرت جہاں بیگم رکھا گیا۔جس کے یہ معنے ہیں کہ جہان کو فائدہ پہنچانے کے لئے آسمان سے نصرت شامل حال ہوگی۔اور اردو الہام جو ابھی لکھا گیا ہے۔ایک عظیم الشان پیشگوئی پر مبنی ہے کیونکہ یہ الہام یہ خبر دیتا ہے کہ ایک وہ وقت آتا ہے جو سخت تکذیب ہو گی اور سخت اہانت اور تحقیر ہو گی۔تب خدا کی غیرت جوش میں آئے گی اور جیسا کہ سختی کے ساتھ تکذیب ہوئی ایسا ہی اللہ تعالیٰ سخت حملوں کے ساتھ اور آسمانی نشانوں کے ساتھ سچائی کا ثبوت دے گا۔اور اس کتاب کو پڑھ کر ہر ایک منصف معلوم کر لے گا کہ یہ پیشگوئی کیسی صفائی سے پوری ہوئی۔اور الہام مذکورہ بالا یعنی یہ الہام کہ اَلْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي جَعَلَ لَكُمُ الصِّهْرَ وَ النَّسَبَ - جس کے یہ معنی ہیں کہ خدا نے تجھے ہر ایک پہلو اور ہر ایک طرف سے خاندانی نجابت کا شرف بخشا ہے۔کیا تیرا آبائی خاندان اور کیا دامادی کے رشتہ خاندان دونوں برگزیدہ ہیں یعنی جس جگہ تعلق دامادی کا ہوا ہے وہ بھی شریف خاندان سادات ہے اور تمہارا آبائی خاندان بھی جو بنی فارس اور بنی فاطمہ کے خون سے مرکب ہے خدا کے نزدیک شرف اور مرتبت رکھتا ہے۔“ تریاق القلوب۔روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۲ ۲۷ تا ۲۷۶)