حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم) — Page 342
حیات احمد ۳۴۲ جلد دوم حصہ سوم الهامی شادی ۱۸۸۴ء کا سال آپ کی زندگی میں ایک عظیم الشان انقلاب کا سال ہے اس وقت تک آپ پہلی شادی اور دو بچوں کے باپ ہو جانے کے بعد گونہ ایک تجرد کی زندگی بسر کرتے تھے مجھے ان اسباب و وجوہ کی تفصیل میں جانے کی ضرورت نہیں صرف اس قدر کہوں گا کہ پہلی بیوی کے تمام رشتہ دار جو خود آپ کے خاندان ہی کے افراد اور اقارب تھے ایک ایسی زندگی بسر کر رہے تھے جس کو اسلام کی عملی زندگی سے کچھ تعلق نہ تھا بلکہ بعض تو ایسے تھے کہ وہ اسلام کے دشمن تھے اور یہ آپ کی پہلی بیوی انہیں کے زیر اثر تھیں اور اس تجرد کی عملی حالت نے آپ کے قومی پر بھی اثر ڈالا تھا اور آپ کو دوبارہ اہلی زندگی کے اختیار کرنے کی کوئی رغبت نہ تھی اور آپ اپنی اس جنت ہی کو پسند کرتے تھے جو عبادت کے ذوق و شوق اور اظہار الدین کے لئے شبانہ روز مصروفیت میں آپ محسوس کرتے تھے مگر دوسری طرف الہامات الہیہ کا ایک ایسا سلسلہ تھا جس سے معلوم ہوتا تھا کہ آپ کو دوسری شادی کرنی ہو گی یہ سلسلہ ایسے وقت سے جاری تھا جبکہ آپ نے کوئی دعوی نہ کیا تھا اور براہین احمدیہ کی دوسری جلد شائع ہو رہی تھی۔اس کی ابتدا ۱۸۸۱ء سے ہوتی ہے۔میں مناسب سمجھتا ہوں کہ ان الہامات کو یہاں درج کر دوں تا کہ حیات احمد کے پڑھنے والوں کو اللہ تعالیٰ کی ہستی اور اس کی قدرت نمائیوں پر ایمان بڑھے۔میں اپنی طرف سے کچھ نہ کہوں گا خود حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام کے اپنے الفاظ میں ہی تشریح کروں گا۔شادی سے قبل کی وحی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر حضرت مرزا سلطان احمد صاحب و مرزا افضل احمد صاحب مرحوم کی پیدائش کے بعد ایک لمبا زمانہ گویا تجرد کا زمانہ گزرا ہے آپ اپنے اوقات کو