حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم) — Page 331
حیات احمد ۳۳۱ جلد دوم حصہ سوم کرنا اور تمام موجودہ اعتراضات کو اٹھانا اور تمام مذاہب پر فتحیاب ہو کر اسلام کی صداقتوں کو آفتاب کی طرح چمکتے ہوئے دکھلا دینا کوئی ایسا امر نہیں ہے کہ بغیر ایک معقول مدت اور تائید الہی کے ہو سکے۔اگر انسان حیوانات کی طرح زندگی بسر نہ کرتا ہو تو اس بات کا سمجھنا اس پر کچھ مشکل نہیں کہ ایک سچا مخلص اور غمخوار اسلام کا جو اسلام کی تائید کے لئے قلم اٹھاوے اگر چہ وہ اپنے کسی موجودہ سامان کے لحاظ سے یہ بھی لکھ دے کہ میں صرف چند ماہ میں فلاں کتاب بمقابلہ مخالفین شائع کروں گا لیکن وہ اس بات کا مجاز ہوگا کہ جدید خرابیاں مشاہدہ کر کے حقیقی اصلاح کی غرض سے اپنے پہلے ارادہ کو کسی ایسے ارادہ سے بدل دے جو خدمت اسلام کے لئے احسن ہے اور جس کا انجام مدت مدید پر موقوف ہے۔درحقیقت یہی صورت اس جگہ پیش آ گئی۔اور اس عرصہ میں مخالفین کی طرف سے کئی کتابیں تالیف ہوئیں اور کئی رڈ ہماری کتاب براہین کے لکھے گئے اور مخالفین نے اپنے تمام بخارات نکال لئے اور تمام طاقتیں ان کی معلوم ہوگئیں۔اور اس عرصہ میں اپنی فکر اور نظر نے بھی بہت ترقی کی اور ہزارہا باتیں ایسی معلوم ہوئیں جو پہلے معلوم نہ تھیں اور کتاب کی تکمیل کے لئے وہ سامان ہاتھ میں آ گیا کہ اگر اس سامان سے پہلے کتاب چھپ جاتی تو ان تمام حقائق سے خالی ہوتی۔اور اس عرصہ میں یہ عاجز فارغ بھی نہیں بیٹھا رہا بلکہ میں ہزار کے قریب اشتہار شائع کیا۔اور بارہ ہزار کے قریب مخالفین اسلام کو اتمام حجت کے لئے رجسٹری کرا کر خط بھیجے اور بعض کتابیں جو براہین احمدیہ کے لئے بطور ارہاص کے تھیں۔تالیف کیں۔جیسا کہ سُرمہ چشم آریہ - شحنہ حق۔فتح اسلام۔توضیح مرام - ازالہ اوہام - آئینہ کمالات اسلام۔اور اس شغل میں صد ہا حقائق و معارف براہین کے لئے جمع ہو گئے اور انہیں حقائق و معارف نے اب مجھے اس بات کی طرف توجہ دلائی کہ براہین کے پنجم حصہ کو جواب انشاء اللہ تعالیٰ آخری حصہ کی طرح اس کو نکالوں گا۔ایک مستقل کتاب کے طور پر نکالا جائے۔سواب پنجم حصہ کی خوبیاں جس قدر