حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم) — Page 274
حیات احمد ۲۷۴ جلد دوم حصہ سوم خدا تعالیٰ کے مامورین و مرسلین کا خاصہ ہے۔آخر حاجی صاحب براہین کے متعلق اعترضات کرنے سے تو باز آگئے اور انہوں نے حضرت سے اپنے دعوی کے متعلق سوالات کئے جن کا جواب او پر دیا گیا ہے۔لیکن اس کے بعد ان کے تعلقات کم ہوتے گئے اور خدا تعالیٰ نے اُن کی جگہ ایک نہایت مضبوط اور مخلصین کی جماعت حضرت کو دے دی اور یہ کپورتھلہ کی جماعت ہے جن میں خود ان کے بعض عزیز اور رشتہ دار بھی تھے اور ہیں۔عجیب بات یہ ہے کہ ابتداء جبکہ حضرت نے کوئی دعوی نہ کیا تھا براہین ہی کو دیکھ کر حاجی صاحب خود لوگوں پر ظاہر کیا کرتے تھے کہ یہ مجد د ہیں۔چنانچہ منشی ظفر احمد صاحب رضی اللہ عنہ فرماتے تھے کہ حاجی صاحب ۳۸ہ یا ۳۹ہ بکرمی میں قصبہ سراوہ ضلع میرٹھ میں تشریف لے گئے تھے اُس وقت اُن کے پاس براہین احمدیہ تھی وہ حاجی صاحب سنایا کرتے تھے اور بہت سے آدمی جمع ہو جایا کرتے تھے مختلف لوگوں اور مجھ سے بھی سنا کرتے تھے اور حاجی صاحب لوگوں پر یہ ظاہر فرماتے تھے کہ یہ مجد د ہیں۔حاجی صاحب کو جو مصیبت پیش آئی وہ کسی مخفی معصیت از فقسم کبر وغیرہ یا اعتراض کے نتیجہ بقیہ حاشیہ:۔ماسوا اس کے اگر خداوند کریم و رحیم ایسا ہی بُرا انجام کرے جیسا کہ آپ نے سمجھا ہے تو میں اس سے بدتر ہوں اور درشت تر الفاظ کا مستحق ہوں۔رہی یہ بات کہ میں نے آپ سے کوئی وعدہ خلافی کی ہے یا میں کسی عہد شکنی کا مرتکب ہوا ہوں۔تو اس وہم کا جواب زیادہ تر توجہ سے خود آپ ہی معلوم کر سکتے ہیں۔جس روز چھپے ہوئے پر دے کھلیں گے اور جس روز حُصلَ مَا فِي الصُّدُورِ کا عملدر آمد ہوگا اور بہت سے بدظن اپنی جانوں کو رویا کریں گے اور اس روز کا اندیشہ ہر ایک جلد باز کو لازم ہے۔یہ سیچ ہے کہ براہین احمدیہ کی طبع میں میری امید اور اندازے سے زیادہ تو قف ہو گیا مگر اس توقف کا نام عہد شکنی نہیں میں فی الحقیقت مامور ہوں۔اور درمیانی کارروائیاں جو الہی مصلحت نے پیش کر دیں دراصل وہی توقف کا موجب ہو گئیں۔جن لوگوں کو دین کی غمخواری نہیں وہ کیا جانتے ہیں کہ اس عرصہ میں کیا کیا عمدہ کام اس براہین کی تکمیل کے لئے ہوئے اور اللہ تعالیٰ نے اتمام حجت کے لئے کیا کیا سامان میسر کئے۔آپ نے سنا ہوگا کہ قرآن شریف کئی برسوں میں نازل ہوا تھا۔کیا وہ ایک دن میں نازل نہیں ہوسکتا۔آپ کو اگر معلوم نہ ہو تو کسی باخبر سے دریافت کر سکتے ہیں کہ اس عرصہ میں یہ عاجز بیکا رر ہا یا بڑا بھاری العاديات ال