حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم)

by Other Authors

Page 224 of 621

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم) — Page 224

حیات احمد ۲۲۴ جلد دوم حصہ دوم فَلَارَادَّ لِفَضْلِهِ اَلَمْ تَعْلَمُ اَنَّ اللهَ عَلى كُلّ شَيْءٍ قَدِيرٌ۔إِنَّ وَعْدَ اللَّهِ لَاتِ (ترجمہ) اگر تجھے ضرر پہنچے تو اس کے سوائے کوئی اسے دور کرنے والا نہیں اور اگر وہ تیرے ساتھ بھلائی کا ارادہ کرے تو اس کے فضل کو کوئی دور کرنے والا نہیں تو جان لے کہ اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے تحقیق خدا کا وعدہ پورا ہوکر رہتا ہے۔مکتوبات احمد جلد اول صفحه ۵۸۰ مطبوعه ۲۰۰۸ء) (۱۶) ( درمیانی شب ۲۰/۱۹ / نومبر ۱۸۸۳ ء مطابق ۱۹ محرم ۱۳۰۱ھ ) یہ الہام انى مُتَوَفِّيكَ وَ رَافِعُكَ اِلَی اس قدر ہوا ہے جس کا خدا ہی شمار جانتا ہے۔بعض اوقات نصف شب کے بعد فجر تک ہوتا رہا ہے اس کے بھی دو ہی معنی ہیں۔رات کو ایک اور عجیب الہام ہوا۔اور وہ یہ ہے قُلْ لَّضَيْفِكَ إِنِّي مُتَوَفِّيْكَ۔قُل لَّا خِيُكَ إِنِّي مُتَوَفِّيكَ ـ یہ الہام بھی چند مرتبہ ہوا اس کے معنی بھی دو ہی ہیں۔ایک تو یہ کہ جو تیرا مورد فیض یا بھائی ہے اس کو کہہ دے کہ میں تیرے پر اتمام نعمت کروں گا۔دوسرے معنی یہ ہیں کہ میں وفات دوں گا۔معلوم نہیں کہ یہ شخص کون ہے اس قسم کے تعلقات کے کم و بیش کئی لوگ ہیں۔اس عاجز پر اس قسم کے الہامات اور مکاشفات اکثر وارد ہوتے رہتے ہیں“۔مکتوبات احمد جلد اصفحه ۵۸۲ مطبوعه ۶۲۰۰۸) (۱۷) ہفتہ مختمه ۱۲؍ دسمبر ۱۸۸۳ء ( مکتوب مندرجہ ۱۲/ دسمبر ۱۸۸۳ء ) ان الہامات کے متعلق حضرت نے میر عباس علی صاحب کو لکھا تھا کہ ان کی تحقیقات کر کے لکھا جاوے کہ بعض کلمات شائد عبرانی ہیں۔اور بعض منجانب اللہ بطور ترجمہ الہام ہوا۔اور وہ کلمات یہ ہیں۔پریشن۔عمر بر اطوس۔یا پلان طوس یعنے براطوس لفظ ہے یا پلاطوس لفظ ہے باعث سرعت الہام دریافت نہیں ہوا۔اور عمر عربی لفظ ہے۔اس جگہ براطوس اور پریشن کے معنے دریافت کرنے ہیں کہ کیا ہیں اور کس زبان کے یہ لفظ ہیں۔پھر دو لفظ