حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم) — Page 217
حیات احمد ۲۱۷ جلد دوم حصہ دوم اظہار فرمایا ہے اس لئے اسی ذیل میں درج کر دیا جاتا ہے۔ایک رویا۔ایک مرتبہ اس عاجز نے خواب میں دیکھا کہ ایک عالیشان حاکم یا بادشاہ کا ایک خیمہ لگا ہوا ہے اور لوگوں کے مقدمات فیصل ہور ہے ہیں اور ایسا معلوم ہوا کہ بادشاہ کی طرف سے یہ عاجز محافظ دفتر کا عہدہ رکھتا ہے اور جیسے دفتروں میں مشکلیں ہوتی ہیں بہت سی مشکلیں پڑی ہوئی ہیں اور اس عاجز کے تحت میں ایک شخص نائب محافظ دفتر کی طرح ہے اتنے میں اردلی دوڑتا آیا کہ مسلمانوں کی مثل پیش ہونے کا حکم ہے وہ جلد نکالو ، پس یہ رویا بھی دلالت کرتی ہے کہ عنایات الہیہ مسلمانوں کی اصلاح اور بہتری کی طرف متوجہ ہیں۔الآخرہ مکتوبات احمد یہ جلد اول صفحہ ۲۰۱۹۔مکتوبات احمد جلد اصفحه ۵۲۹٬۵۲۸ مطبوعه ۲۰۰۸ء) نوٹ۔اس رؤیا سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کے آنے والے منصب اور مقام کا بھی پتہ لگتا ہے حضرت احدیت کی طرف سے ابتداء اشارات میں اس حقیقت کی طرف متوجہ کیا جاتا رہا اور جب وہ وقت قریب آ گیا تو نہایت صفائی سے آپ کے منصب ماموریت کا اعلان ہو گیا۔(عرفانی) الہام۔اسی مکتوب میں حضرت نے لکھا ہے کہ یہ مخاطبت حضرت احدیت سے بار ہا ہو چکی ہے لَا تَقْفُ مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ وَلَا تَقُل لَّشَيْءٍ إِنّى فَاعِلٌ ذَلِكَ غَدًا۔“ مکتوبات احمد جلد اوّل صفحه ۵۲۹ مطبوعه ۶۲۰۰۸) (ترجمہ) جس چیز کا تجھے علم نہیں اس کے پیچھے مت پڑ اور کسی چیز کی نسبت یہ نہ کہو کہ میں اس کو کل کرنے والا ہوں ) (۴) (اپریل ۱۸۸۳ء) ایک دفعہ اپریل ۱۸۸۳ء میں صبح کے وقت بیداری ہی میں جہلم سے روپیہ روانہ ہونے کی اطلاع دی گئی اور اس بات سے اس جگہ کے آریوں کو جن