حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم)

by Other Authors

Page 9 of 621

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم) — Page 9

حیات احمد ۹ جلد دوم حصہ اول جملہ اکابر وعمائد الاسلام شائع کیا۔اس میں باعث تصنیف کے متعلق تحریر فرماتے ہیں کہ : اور اس کتاب کے تصنیف ہونے کا اصل باعث پنڈت دیانند صاحب اور ان کے توابع ہیں جو اپنی امت کو آریہ سماج کے نام سے مشہور کر رہے ہیں اور بجز اپنے وید کے حضرت موسیٰ ، حضرت مسیح اور حضرت محمد مصطفی علیہم السلام کی تکذیب کرتے ہیں۔۔۔چنانچہ ایک صاحب نے ان میں سے سفیر ہند میں بطلب ثبوت حقانیت فرقان مجید کئی مرتبہ ہمارے نام اشتہار بھی دیا ہے۔غرض اب ہم نے ان کا اور ان کے اشتہار کا کام تمام کر دیا۔“ الآخرہ قریباً اسی مضمون کا اعلان آپ نے رسالہ اشاعۃ السنہ جلد دوم نمبر چہارم بابت اپریل ۱۸۷۹ء کے صفحہ ۴۱۳ پر بھی شائع کرایا تھا اور اخبار سفیر ہند میں بھی اعلان ہوا۔غرض ابتداء اس کتاب کی تالیف و تصنیف کا سلسلہ آریہ سماج سے مباحثات کی بنا پر شروع ہوا اور وید و فرقان کا مقابلہ بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی تھی۔مگر بعد میں براہین احمدیہ تمام مذاہب باطلہ کی تردید اور حقانیت اسلام کے بقیہ حاشیہ: اور صحیح ہے ۱۲ برس پیشتر شائع ہوا تھا اس کے تحفظ کے خیال سے میں اسے یہاں درج کر دیتا ہوں۔(عرفانی) اشتہار به طلب معاونت جملہ اکابر و عمائد اسلام سب بھائیوں دیندار اور مومنین غیرت شعار اور حامیان دین اسلام اور متبعین سنت خیر الا نام پر روشن اور ہویدا ہو کہ ان دنوں میں خاکسار نے ایک کتاب اثبات حقانیت قرآن شریف اور سچا ہونے دین اسلام میں کمال محنت اور کوشش اور جانفشانی سے تصنیف کی ہے۔اور خدا کے فضل اور کرم سے اور اسی کی تائید اور توفیق سے اس قدر ثبوت صدق نبوت حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کا اس کتاب میں بھرا ہوا ہے کہ اگر کوئی طالب الحق ہے تو اس کو بجز اسلام قبول کرنے کے اور کچھ بن نہیں پڑے گا۔ورنہ وہ جانے اور اس کا کام اور اس کتاب کے ساتھ ایک اشتہار تعدادی ہیں ہزار یہ چھاپے کی غلطی ہے در اصل دس ہزار ہے۔عرفانی ) بوعدہ انعام دینے اس شخص کو جو