حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم) — Page 168
حیات احمد ۱۶۸ جلد دوم حصہ دوم ہاں جنازہ کی نماز آپ پڑھایا کرتے تھے بشرطیکہ آپ جنازہ کی نماز میں شریک ہوں علی العموم آپ شریک ہوا کرتے تھے سوائے ان حالتوں کے کہ آپ ناسازي مزاج کی وجہ سے معذور ہوں مسجد مبارک پر محمود کا نام اگر چہ واقعات کی ترتیب کے لحاظ سے مجھے یہ ذکر یہاں نہیں کرنا چاہئے تھا مگر مسجد کے بیان میں اس قدر لکھ دینے میں مضائقہ نہیں کہ یہی وہ مسجد مبارک ہے جس پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو موعود بیٹے کا نام لکھا ہوا دکھایا گیا تھا چنانچہ آپ نے تریاق القلوب صفحہ ۴۰ پر لکھا ہے کہ ”میرا پہلا لڑکا جو زندہ موجود ہے اس کا نام محمود ہے ابھی وہ پیدا نہیں ہوا تھا جو مجھے کشفی طور پر اس کے پیدا ہونے کی خبر دی گئی اور میں نے مسجد کی دیوار پر اس کا نام لکھا ہوا یہ پایا کہ محمود تب میں نے اس پیشگوئی کے شائع کرنے کے لئے سبز رنگ کے ورقوں پر ایک اشتہار چھاپا جس کی تاریخ اشاعت یکم دسمبر ۱۸۸۸ ء ہے۔۔66 ( تریاق القلوب، روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۲۱۴) مسجد سے مراد جماعت ہوتی ہے یہ حضرت خلیفہ امسیح ایدہ اللہ بنصرہ العزیز کی خلافت و امامت کی ایک پیشگوئی تھی مجھے اس پر لمبی بحث نہیں کرنا۔بلکہ صرف اشارہ مقصود ہے جبکہ میں پہلے لکھ آیا ہوں ۱۸۸۲ء کے قریب ایک غلام حسین کی آپ کو بشارت دی گئی تھی جبکہ ابھی شادی کا سلسلہ یا وہم و گمان بھی نہ تھا۔بہر حال مسجد مبارک پر آپ کا نام لکھا ہوا دکھایا گیا۔عجیب بات یہ ہے کہ مسئلہ خلافت کے متعلق حضرت خلیفتہ اسی ثانی کو جو ر دیا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی میں ہوئی اور جس کو خود حضرت نے اپنے قلم سے اپنی کاپی الہامات میں درج کیا اس میں بھی آپ کو مسجد کے ساتھ تعلق رکھنے والے لوگوں کو دکھایا گیا۔غرض یہ مسجد مبارک اس طرح پر تعمیر ہوئی۔پھر جب اللہ تعالیٰ نے جماعت کو بڑھا دیا۔تو اس مسجد