حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم) — Page 134
حیات احمد ۱۳۴ جلد دوم حصہ دوم حضرت کے ارشاد پر عمل کریں تو یہ کتاب خدا کے فضل سے ایک دو سال کے اندر مکمل ہو سکتی ہے میں بالآ خر دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ مجھے اس کام کی تکمیل کی توفیق دے جیسا کہ میرا آقا چاہتا ہے کہ میں اسے پورا کروں اور احباب کو توفیق دے کہ حضرت کے ارشاد کے موافق ہر احمدی اپنے اپنے گھر میں رکھ سکے اور ان کے قلوب میں القا کرے کہ اس کام کی اہمیت اور ضرورت کا عملی احساس کریں۔آمین ثم آمین۔جب تک کم از کم ایک ہزار خریدار نہیں ہو جاتے اسی ضخامت کے یہ نمبر شائع ہوتے رہیں گے۔لیکن اگر ایک ہزار خریدار مستقل ہو جاویں تو اسی قیمت میں ڈیوڑھا حجم بآسانی ہوسکتا ہے۔والسلام خاکسار یعقوب علی عرفانی کنج عافیت۔تراب منزل۔قادیان ۱۹/ مارچ ۱۹۳۴ء