حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم) — Page 5
حیات احمد جلد دوم حصہ اول بِسْمِ اللهِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَـ لى رَسُولِهِ الكَرِيمِ علیہ السلام حیات احمد (جس کا پہلا نام حیات النبی تھا) جلد دوم السلام۔حضرت مسیح موعود کے حالات زندگی وو ” براہین احمدیہ سے لے کر اعلان بیعت تک از ۱۸۷۹ ء لغایت ۱۸۸۹ء تمہیدی نوٹ خدا تعالیٰ کے فضل اور رحم اور اسی کی توفیق سے حیات احمد کی پہلی جلد تین نمبروں میں مکمل ہو چکی اور اب رب کریم کے فضل اور رحم سے دوسری جلد کو شروع کرنے کی توفیق پا تا ہوں اور جناب الہی سے ہی دعا کرتا ہوں آغاز کرده ام تو رسانی به انتها اس جلد میں آپ کے دس سالہ سوانح حیات ہونگے۔اور یہ زمانہ براہین احمدیہ کی تصنیف کے زمانہ سے لے کر اعلان بیعت تک کے حالات پر مشتمل ہوگی۔اس حصہ کی تالیف و ترتیب میں زبانی روایات کا بہت ہی کم دخل ہے۔اکثر و بیشتر حصہ مستند تحریروں کی بناء پر ترتیب دیا گیا ہے۔اس جلد کی ترتیب کے لئے مجھے اخبار منشور محمدی بنگلور۔برادر ہندو اشاعة السنه لا ہور، نورافشاں سفیر ہند وغیرہ کے فائل ۱۸۷۹ء سے لے کر ۱۸۸۴ ء تک پڑھنے پڑے ہیں۔براہین احمدیہ کی تألیف کا سلسلہ اس وقت شروع ہوتا ہے جبکہ حیات احمد کا مرتب (خاکسار عرفانی) تین چار