حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم) — Page 116
حیات احمد ۱۱۶ جلد دوم حصہ اوّل صاحب موصوف کو چار پائی سے نیچے اتار دوں۔چنانچہ میں نے اپنی جگہ کو چھوڑ کر مولوی صاحب کی طرف رجوع کیا یعنی جس حصہ چار پائی پر وہ بائیں طرف بیٹھے ہوئے تھے اُس حصے میں میں نے بیٹھنا چاہا۔تب انہوں نے وہ جگہ چھوڑ دی اور وہاں سے کھسک کر پائینتی کی طرف چند انگلی کے فاصلے پر ہو بیٹھے۔تب میرے دل میں ڈالا گیا کہ اس جگہ سے بھی میں اُن کو اٹھا دوں پھر میں اُن کی طرف جھکا تو وہ اس جگہ کو بھی چھوڑ کر پھر چند انگلی کے مقدار پر پیچھے ہٹ گئے۔پھر میرے دل میں ڈالا گیا کہ اس جگہ سے بھی اُن کو اور زیادہ پائینتی کی طرف کیا جائے۔تب پھر وہ چند انگلی پائینتی کی طرف کھسک کر ہو بیٹھے۔القصہ میں ایسا ہی ان کی طرف کھسکتا گیا اور وہ پائینتی کی طرف کھسکتے گئے یہاں تک کہ آخر ان کو چار پائی سے انتر نا پڑا اور وہ زمین پر جو محض خاک تھی اور اس پر چٹائی وغیرہ کچھ بھی نہ تھی اتر کر بیٹھ گئے۔اتنے میں تین فرشتے آسمان سے آئے ایک کا نام اُن میں سے خیراتی تھا وہ بھی اُن کے ساتھ زمین پر بیٹھ گئے اور میں چار پائی پر بیٹھا رہا۔تب میں نے اُن فرشتوں اور مولوی عبداللہ صاحب کو کہا کہ آؤ میں ایک دعا کرتا ہوں۔تم آمین کرو۔تب میں نے یہ دعا کی کہ۔ربّ اذْهَبْ عَنِّى الرِّجْسَ وَ طَهَرُنِى تَطْهِيرًا۔اس کے بعد وہ تینوں فرشتے آسمان کی طرف اٹھ گئے اور مولوی عبداللہ صاحب بھی آسمان کی طرف اٹھ گئے اور میری آنکھ کھل گئی اور آنکھ کھلتے ہی میں نے دیکھا کہ ایک طاقت بالا مجھ کو ارضی زندگی سے بلند تر کھینچ کر لے گئی اور وہ ایک ہی رات تھی جس میں خدا تعالیٰ نے تمام و کمال میری اصلاح کر دی اور مجھ میں وہ تبدیلی واقع ہوئی کہ جو انسان کے ہاتھ سے یا 66 انسان کے ارادہ سے نہیں ہوسکتی۔“ تریاق القلوب صفحه ۹۴ ، ۹۵ - روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۳۵۲،۳۵۱) اس طرح پر اللہ تعالیٰ نے آپ کی تطہیر کر دی۔اور آپ کو تمام منازل سلوک طے کرا دئیے