حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد اوّل)

by Other Authors

Page 377 of 470

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد اوّل) — Page 377

حیات احمد کرا خیر بچن بولا کہ جلد اول حصہ سوم جواب دینا کیا مشکل ہے۔اگر ہم چاہیں تو پانچ منٹ میں جواب دے سکتے ہیں۔لیکن گھر میں کچھ کام ہے۔اب فرصت نہیں۔غرض اسی طرح ایک دوساعت کتھا بارتا رہا۔بعدہ وہ اپنے گاؤں کی طرف سدھار گئے اور ہمارے سوالات کا ایک بھی جواب نہ دیا۔اور گاؤں میں جا کر ایک ایسا مجمل جواب تحریر کر کے بھیجا کہ میں نے آج تک ایسا عجیب جواب کسی نابالغ طفل کی زبان سے بھی نہیں سنا۔وہ جواب اس وقت ہمارے سامنے رکھا ہوا ہے۔اور ہم خدا کی قدرتوں کا تماشا کر رہے ہیں۔اس میں بجر قصوں اور کہانیوں اور تضحیک کتب مقدسه توریت و انجیل و قرآن کے جو طریق حق پرستی اور خدا ترسی بلکہ طرز شرفاء سے بہت بعید ہے۔کوئی بات معقول درج نہیں اور جس قدر تناسخ کے جواب دیئے ہیں وہ سب ایسے ہیں کہ گویا غمگینوں کو ہنسانے کے واسطے ایک نسخہ بنایا ہے۔اور آخر میں بڑے جوش سے یہ دعویٰ کیا ہے کہ بس ہم دلائل مضمون فریق ثانی کو رد کر چکے اور فضیلت وید کی قرآن پر اور تمام کتب مقدسہ سلسلہ ابراہیمیہ پر ثابت کر چکے۔لہذا میں نے بموجب کمال اصرار پنڈت صاحب کے وہی مضمون ابطال تناسخ کا جو جلسہ عام میں سنایا گیا تھا۔جس میں ہر ایک دلیل ابطال تناسخ حوالہ آیات قرآنی۔سے درج ہے محک امتحان مقابلہ وید اور قرآن کا مقرر کیا ہے۔تا ایک ہی مضمون سے دونوں مطلب حاصل ہو جائیں۔یعنی مسئلہ تناسخ کی بھی حقیقت ثابت ہو۔اور قرآن اور وید میں فرق غالب اور مغلوب کا ظاہر ہو جائے۔لیکن چونکہ وہ جواب پنڈت صاحب کا ابھی تک ان کے پاس موجود ہو گا اور ہمارے پاس بھی ایک