حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد اوّل)

by Other Authors

Page 325 of 470

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد اوّل) — Page 325

حیات احمد ۳۲۵ جلد اول حصہ سوم وغیرہ امور میں شرف صدور لایا ہے۔اور قصبہ قادیان میں درمیان قصبہ کے اور متصل دیوار بیرونی قصبہ کے اس قدر کثرت سے روڑی پڑی ہے کہ جا بجا ڈھیر بکثرت جمع ہیں۔اور تمام گاؤں میں بد بو بکثرت پھیلی ہوئی ہے۔اور بہت قریب گاؤں کے مرد وعورت پاخانہ پھرتے ہیں۔چونکہ تعمیل سرکلر موصوف الذکر کی باعث شورہ پشتی اور خودسری ساکنان قادیان کے بدوں مددسرکار کے نہایت مشکل ہے بلکہ اندیشہ فساد اٹھانے اور منصوبہ بنانے کا بات بات میں ان کے متصور ہے۔جیسا کہ آنجناب پر آج کل حال باشندگان قصبہ قادیان کا بخوبی واضح ہے۔ہر چند معقول طور پر بارہا فہمائش کی گئی کوئی نہیں مانتا۔لہذا التماس ہے کہ سرکاری طور پر تعمیل سرکلر فرمائی جاوے۔اور بندہ جہاں تک خدمتِ سرکار ہو سکے حاضر ہے۔صرف ایک سپاہی دو روز کے لئے تعینات کیا جاوے۔تو تعمیل ممکن ہے۔“ یہ چٹھی آپ نے تحصیلدار صاحب بٹالہ کولکھ کر قادیان کی صفائی کرائی۔اور اس طرح پر قادیان کو ان خطرات سے جو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی سے پیدا ہوتے ہیں بچالیا۔آپ چونکہ کسی پر کسی قسم کی سختی نہیں فرماتے تھے اور عام طور پر لوگ نرمی سے ایسی باتوں کو جو ان کی مرضی کے برخلاف ہوں (خواہ ان کے لئے وہ کیسی ہی مفید ہوں ) مانتے نہیں۔اس لئے مجبوراً اس کے سوا چارہ نہ تھا کہ سرکاری مدد لے کر اس گند کو دور کیا جائے۔اس تحریر سے یہ بھی معلوم ہو جاتا ہے۔کہ اس وقت قادیان کی کیا حالت تھی اور حضرت مسیح موعود کے دعوئی کے بعد اس میں کیا تبدیلی ہوئی اور اب جب کہ میں ان حالات کو لکھ رہا ہوں قادیان کی حالت میں کیا تغیر ہو چکا ہے اور کس کس قسم کے تمدنی تغیرات وقوع میں آ رہے ہیں۔۱۸۹۸ء میں جب میں مستقل طور پر یہاں آیا۔اس وقت بھی روڑیوں کی یہی حالت تھی اور میری تحریک پر یہاں نوٹی فائڈ ایریا کمیٹی قائم ہوئی اور اب تو خدا کے فضل سے سمال ٹاؤن کمیٹی بن گئی ہے۔ان واقعات سے ظاہر ہے کہ آپ کی زندگی کا ایک حصہ اس وقت ایسا تھا کہ زمینداری کے متعلق امور کا انصرام اور بعض مقدمات کی پیروی کرتے تھے۔اور ان مشاغل سے جو وقت بچتا تھا اسے بعض لوگوں کی تعلیم و تدریس اور بعض بیتامی کی پرورش اور اسلامی تربیت میں لگا دیتے تھے اور رات ذکر الہی