حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد اوّل)

by Other Authors

Page 278 of 470

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد اوّل) — Page 278

حیات احمد ۲۷۸ جلد اول حصہ دوم تلخ ترین دشمن مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی کی شہادت جو انہوں نے ۱۸۸۴ء میں شائع کی یہاں درج کرنی مناسب سمجھتا ہوں اور اس سلسلہ میں خود اُس نے اِس سوال کو اٹھایا اور جواب دیا ہے۔میں ان جوابات کے علاوہ بھی بعض اسرار انگریزی زبان میں الہامات کے خدا کے فضل سے جانتا ہوں اور جہاں موقع آئے گا اور مجھے توفیق ملی تو انشاء اللہ العزیز کھول کر لکھوں گا۔انگریزی نہ جاننے پر مولوی محمد حسین صاحب کی شہادت اعتراض دوم کا جواب اس اعتراض کا ماحصل یہ ہے کہ بعض الہامات انگریزی زبان میں ہوئے ہیں جس کا پڑھنا بولنا کفر ہے پھر اس میں الہام وخطاب کیونکر ممکن ہے۔الجواب۔انگریزی کے پڑھنے بولنے کو کفر کہنا انہی لوگوں کا کام ہے جن کا دل و دماغ کفر کا خزانہ یا سانچہ یا مشین ( یعنی کل) ہے یا انہوں نے کفر کا ٹھیکہ لے رکھا ہے پس وہ جس کو چاہتے ہیں کافر بنادیتے ہیں۔دین اسلام میں تو اس حکم کفر کا کہیں پتہ ونشان نہیں۔نہ کتاب وسنت میں اس پر کوئی شہادت پائی جاتی ہے نہ تصانیف علمائے امت میں۔مؤلف نے براہین احمدیہ کے صفحہ ۳۰۹ میں خود بھی ثابت کر دیا ہے کہ زبانیں (انگریزی ہوں خواہ ہندی عربی ہوں یا فارسی ) کبھی خدا کی تعلیم سے ہیں اور اشاعۃ السنہ نمبر ۶ جلد میں اس مسئلے کی قرآن وحدیث سے کافی تحقیق ہو چکی ہے جو نظارہ ناظرین کے لائق ہے پس اگر کسی زبان کے بولنے پڑھنے پر فتویٰ کفر لگایا جائے تو یہ فتویٰ کفر خدائے تعالیٰ کی طرف عائد ہوتا ہے یہ کفر (بقول ان جہلاء مکفرین کے ) خدا ہی نے لوگوں کو خود سکھلایا ہے۔اور اس کفر کے استعمال پر لوگوں کو مفطور و مجبور کر دیا۔بالفعل ہم اس اعتراض کے جواب میں اس سے زیادہ کچھ کہنا نہیں چاہتے۔خصوم معترض شہادت کتاب وسنت و اقوال علمائے امت سے یہ ثابت کر دیں گے کہ انگریزی کا بولنا پڑھنا کفر ہے اور یہ زبان خدا کی سکھائی ہوئی نہیں تو اس وقت اس کے جواب میں کچھ اور بھی کہیں گے اس