حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد اوّل) — Page 277
حیات احمد ۲۷۷ جلد اول حصہ دوم آپ اپنی عمر کے اُس حصہ میں جو پیرانہ سالی کا حصہ ہے جبکہ آپ کے اردگرد ہزاروں نہیں لاکھوں خدام ہیں اور جن میں ایک کثیر تعداد اعلیٰ درجہ کے انگریزی دانوں کی موجود ہے کیوں توجہ کرتے۔آپ نے ایک مرتبہ انگریزی پڑھنے کا ارادہ ظاہر فرمایا اور یونہی سا شروع بھی کیا۔مرزا ایوب بیگ مرحوم اور مفتی محمد صادق صاحب نے خصوصیت اور بڑے اہتمام کے ساتھ آپ کے لئے تعلیمی سکیم اور ترتیب کو سوچا۔بلکہ میں نے حضرت مسیح موعود کی انگریزی خوانی یا زیادہ صاف الفاظ میں انگریزی دانی پر اس لئے بحث کی ہے کہ آپ نے متعدد مرتبہ انگریزی کے حروف کی شناخت کی بھی نفی کی ہے اور جب کبھی انگریزی الہامات آپ کو ہوتے تو آپ کو ان کے معانی کے معلوم کرنے کے لئے کسی انگریزی خوان کی تلاش ہوتی۔گو ان کی تفہیم کبھی ساتھ بھی ہو جاتی تھی یہ صرف قیاسی اور خیالی بات نہیں اس کی تائید اور تصدیق کے لئے میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ایک مکتوب اسمی سید عباس علی شاہ لدھانوی سے ایک فقرہ نقل کر دیتا ہوں :- چونکہ اس ہفتہ میں بعض کلمات انگریزی وغیرہ الہام ہوئے ہیں اور اگر چہ بعض ان میں سے ایک ہندو لڑکے سے دریافت کئے ہیں مگر قابل اطمینان پھر بعد اس کے ایک دو اور الہام انگریزی ہیں جن سے کچھ تو معلوم ہے اور وہ یہ ہے۔آئی شیل ہیلپ یو۔مگر بعد اس کے یہ ہے یو ہیوٹو گوامرتسر۔پھر ایک فقرہ ہے جس کے معنی معلوم نہیں بلٹس ان دی ضلع پشاور۔یہ فقرات ہیں ان کو تنقیح سے لیکھیں اور براہ مہربانی جلد تر جواب بھیج دیں تا اگر ممکن ہو تو آخیر جزو میں بعض فقرات بموضع مناسب درج ہوسکیں۔“ 66 مکتوبات احمد جلد اوّل صفحه ۵۸۳ مطبوعہ ۲۰۰۸ء) معمولی اور چھوٹے چھوٹے فقرات کے ترجمہ اور ترتیب کے لئے آپ کو لدھیانہ سے پتہ لینا پڑتا تھا۔انگریزی میں الہامات ہونے کا ستر کیا تھا؟ یہ ایک جدا موضوع ہے جس پر بحث کے لئے بہترین مقام کسی دوسری جگہ آ سکتا تھا۔لیکن آپ کے انگریزی نہ جاننے کے متعلق میں سلسلہ کے