حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد اوّل)

by Other Authors

Page 5 of 470

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد اوّل) — Page 5

حیات احمد جلد اوّل حصہ اوّل عرض حال ذکر حبیب کم نہیں وصل حبیب سے الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِيْنَ وَالصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ عَلَى رَسُوْلِهِ الْأَمِيْنِ مُحَمَّدٍ وَّآلِهِ وَاَصْحَابِهِ وَ خُلَفَائِهِ الرَّاشِدِيْنَ الْمَهْدِتِيْنَ أما بعد میں نہایت مسرت اور فخر کے ساتھ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی سیرت کی جلد اوّل شائع کرنے کی سعادت حاصل کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔حضرت مسیح موعود کی سیرت کی گونہ اشاعت کی اس سے پہلے بھی مجھے عزت حاصل ہے۔کیونکہ اخبار الحکم کے ذریعہ حضرت حجتہ اللہ علی الارض کے ملفوظات اور الہامات و کشوف اور سلسلہ عالیہ احمدیہ کے تمام ضروری حالات، میں ایسے وقت سے شائع کرنے کا موقع پا رہا ہوں جب سلسلہ عالیہ احمدیہ میں داخل ہونے والوں کی تعداد چند سینکڑوں کے اندر محدود تھی اور ہر طرف سے مخالفت کی ڈرانے والی آواز میں اٹھ رہی تھیں۔یہ محض اللہ تعالیٰ کا فضل اور کرم ہے کہ اس نے مجھ ایسے علمی اور عملی پہلو سے کمزور انسان کو یہ موقعہ دیا نگاه رحمت جاناں عنایت با بهمن کرد است وگرنه چوں منی کے یابد آن رشد و سعادت را حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے وصال کے بعد میں آپ کی لائف کا کام معا شروع کرنا چاہتا تھا۔مگر كُلُّ أَمْرِ مَرُهُونَ بِأَوْقَاتِهَـا اس مقصد کے لئے مشیت ایزدی نے حضرت