حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد اوّل) — Page 135
حیات احمد ۱۳۵ جلد اوّل حصہ اوّل آنکھوں کے سامنے آنکھوں کے سامنے ہے اور اس نے بیان کیا کہ میرا نام رانی ہے اور مجھے اشارات سے کہا کہ میں اس گھر کی عزت اور وجاہت ہوں۔اور کہا کہ میں چلنے کو تھی مگر تیرے لئے رہ گئی۔(ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۲۰۶،۲۰۵) اس رؤیا کے وقت آپ نے دیکھا تھا کہ گویا اصل مکان موجودہ مرزا سلطان احمد صاحب والے میں ایک دالان میں بیٹھا ہوں مغربی کوٹھڑی سے ایک برقعہ پوش عورت نکلی۔انہیں دنوں میں میں نے ایک نہایت خوبصورت مرد دیکھا۔اور میں نے اسے کہا کہ تم ایک عجیب خوبصورت ہو تب اُس نے اشارہ سے میرے پر ظاہر کیا کہ میں تیرا بخت بیدار ہوں اور میرے اس سوال کے جواب میں کہ تو عجیب خوبصورت آدمی ہے۔اُس نے یہ جواب دیا کہ ہاں میں درشنی آدمی ہوں۔“ (ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۲۰۶) مکالمات الہیہ کا فیضان اس طرح پر اللہ تعالیٰ نے آپ کو الہام اور رویاء صالحہ کے ذریعہ آپ کی آنے والی کامیاب زندگی کا نقشہ دکھا دیا تھا۔والد صاحب کی وفات کے بعد حضرت مسیح موعود کی زندگی میں ایک خاص انقلاب پیدا ہو گیا اور خدا تعالیٰ کی طرف سے مکالمات کا سلسلہ بڑے زور سے شروع ہو گیا۔چنانچہ آپ خود فرماتے ہیں کہ:۔” میری زندگی قریب قریب چالیس برس کے زیر سایہ والد بزرگوار کے گزری۔ایک طرف ان کا دنیا سے اٹھایا جانا تھا اور ایک طرف بڑے زور شور سے سلسلہ مکالمات الہیہ کا مجھ سے شروع ہوا۔میں کچھ بیان نہیں کر سکتا کہ میرا کونسا عمل تھا جس کی وجہ سے یہ عنایت الہی میرے شامل حال ہوئی۔صرف اپنے اندر یہ احساس کرتا ہوں کہ فطرتا میرے دل کو خدا تعالیٰ کی طرف وفاداری کے ساتھ ایک کشش ہے جو کسی چیز کے روکنے سے رک نہیں سکتی۔سو یہ اُسی کی عنایت ہے۔“ (کتاب البریه، روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۱۹۵, ۱۹۶ حاشیه )