حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد اوّل)

by Other Authors

Page 111 of 470

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد اوّل) — Page 111

حیات احمد جلد اوّل حصہ اول اور یہ نشان آج سے ہمیں برس پہلے ( آج ۱۹۱۵ء میں ۳۶ برس پہلے۔ایڈیٹر ) براہین احمدیہ میں درج ہے۔دیکھو صفحہ ۲۵۶۔تریاق القلوب، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۲۵۶ نشان نمبر ۳۶) غرض یہ سلسلہ خواب کا شروع تھا اور حضرت مرزا غلام مرتضی صاحب مرحوم کی وفات کی خبر بھی آپ کو پہلے سے دی گئی تھی۔میں اوپر لکھ آیا ہوں کہ حضرت مرزا صاحب کی زندگی میں آپ کو مقدمات کی پیروی اور زمینداری امور کے انصرام ونگہداشت کا بھی کام کرنا پڑتا تھا مگر حضرت مرزا غلام مرتضی صاحب کی وفات کے بعد اس قسم کے کاروبار کو مرزا غلام قادر مرحوم آپ کے بڑے بھائی نے سنبھال لیا۔اور آپ کو ایک طرح پر ان بکھیڑوں سے اطمینان حاصل ہوا۔حضرت مسیح موعود (علیہ السلام) کی زندگی کے حالات بعد وفات حضرت مرزا غلام مرتضی صاحب حضرت مرزا غلام مرتضی صاحب کی زندگی کے بعد آپ کے طرز زندگی میں ایک اور انقلاب آیا۔اگر چہ اس انقلاب کی تیاریاں حضرت مرزا صاحب کی زندگی میں ہی شروع ہو گئی تھیں۔چنانچہ آپ نے حضرت مرزا غلام مرتضی صاحب کی خدمت میں ایک خط لکھ کر اپنے آپ کو ان تمام بکھیڑوں سے الگ کر لیا تھا۔اور اپنے منشاء کو عمدگی سے ان پر واضح کر دیا تھا۔وہ خط جو آپ کی اس نئی زندگی کا پیش خیمہ تھا میں نیچے درج کرتا ہوں۔گوشہ گزینی کے لئے حضرت مرزا غلام مرتضی صاحب کی خدمت میں نیاز نامہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اپنے آقا اور محسن حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے طرز و اتباع میں گوشہ تنہائی بہت پسند تھا۔اور اگر ان کے اختیار میں ہوتا تو کبھی باہر نہ آتے۔چنانچہ آپ اپنی اس حالت کا نقشہ ان اشعار میں کھینچتے ہیں۔