حیات شمس

by Other Authors

Page 641 of 748

حیات شمس — Page 641

۔خالد احمدیت حضرت مولانا جلال الدین شمس 609 کرتے۔سورج بن کر طلوع ہونے کے لئے اور دنیا کو روشن کرنے کے لئے ضرورت ہوتی ہے محنت کی ، اخلاص و محبت کی۔ضرورت ہوتی ہے اپنے آپ کو کام میں فنا کر دینے کی۔پس اگر ایک طالب علم جو آپ ہی کی طرح ایک غریب گھرانے سے آیا تھا وہ اپنے اخلاص و محبت اور محنت سے سورج بن کر چمک سکتا ہے۔تو کیا آپ ایسا نہیں کر سکتے ؟ میں یہاں اپنے اساتذہ سے بھی عرض کروں گا کہ شمس کو شٹس بنانے میں ان بےنفس انسانوں کا بھی دخل تھا جو کسی زمانہ میں ہماری اس درسگاہ کے استاد تھے۔ہمارا بھی فرض ہے کہ اگر ہم سب اس ادارے میں موتی پیدا کرنا چاہتے ہیں تو حضرت خلیفتہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز ، حضرت قاضی میرحسین صاحب ، حضرت مولوی سرور شاہ صاحب، حضرت میر محمد الحق صاحب اور حضرت حافظ روشن علی صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہم کی طرح موتی گر بنیں۔کیا آج ہمارے دلوں میں اتنا ہی درد ہے جو ان بزرگوں کے دلوں میں تھا ؟ کیا ہم اپنے کام میں اتنی ہی دلچسپی لیتے ہیں جتنی یہ بزرگ لیتے تھے؟ کیا ہم اپنی ذاتی علمی قابلیت کی طرف اتنی ہی توجہ دیتے ہیں جتنی یہ بزرگ دیتے تھے۔کیا ہم نے اسلام کی تعلیم کو اپنے اوپر اتنا وارد کیا ہے جتنا ان لوگوں نے کیا تھا۔اگر نہیں تو پھر یہ ادارہ سورج چھوڑ کر ایک ٹمٹما تا ہو ا دیا بھی دنیا کی ہدایت کے لئے پیدا نہیں کر سکتا اور ایک مفلس کسان کی جھونپڑی کا ٹمٹماتا ہوا دیا بنکر کوئی دنیا کو کیا فائدہ دے سکتا ہے۔آخر میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ایک تحریر آپ سب کی خدمت میں پیش کرتا ہوں جو ہماری آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہونی چاہئے۔حضور فرماتے ہیں: ” میرے پیارے دوستو! میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ مجھے خدا تعالیٰ نے سچا جوش آپ لوگوں کی ہمدردی کے لئے بخشا ہے اور ایک سچی معرفت آپ صاحبوں کی زیادت ایمان و عرفان کے لئے مجھے عطا کی گئی ہے۔اس معرفت کی آپ کو اور آپ کی ذریت کو نہایت ضرورت ہے۔سو میں اس کے لئے مستعد کھڑا ہوں کہ آپ لوگ اپنے اموال طیبہ سے اپنے دینی مہمات کے لئے مدد دیں اور ہر یک شخص جہاں تک خدا تعالیٰ نے اس کو وسعت و طاعت و مقدرت دی ہے اس راہ میں دریغ نہ کرے اور اللہ اور رسول سے اپنے اموال کو مقدم نہ سمجھے۔اور پھر جہاں تک میرے امکان میں ہے تالیفات کے ذریعہ سے ان علوم اور برکات کو ایشیاء اور یورپ کے ملکوں میں پھیلاؤں جو خدا تعالیٰ کی پاک روح نے مجھے دی ہیں۔مجھ سے پوچھا گیا تھا کہ امریکہ اور یورپ میں تعلیم اسلام پھیلانے کے لئے کیا کرنا چاہئے۔کیا یہ مناسب ہے کہ بعض انگریز مسلمانوں میں سے یورپ اور امریکہ میں جائیں اور وعظ اور منادی کے