حیات شمس

by Other Authors

Page 388 of 748

حیات شمس — Page 388

۔خالد احمدیت حضرت مولا نا جلال الدین شمس کر کے بھیجا گیا جس پر مئیر آف وانڈ زورتھ نے ممبران جماعت کا دلی شکر یہ ادا کیا۔372 ایک نوجوان کا قبول اسلام مسٹر سائمن سن سلسلہ میں داخل ہوئے۔یہ نو جوان پہلے پہل عزیزم میاں محمد لطیف صاحب فلائنگ آفیسر سے ملے تھے اور انہوں نے ہی مجھے ان کا پتہ دیا تھا۔اس وقت سے ان کے ساتھ خط وکتابت ہو رہی تھی۔ان کے سوالات کے جواب دیئے جاتے رہے۔کتب کا بھی انہوں نے مطالعہ کیا۔کچھ مدت سے وہ رائل نیوی میں شامل ہو گئے تھے۔دو روز کی چھٹی پر آئے تو اپنی والدہ کو ساتھ لے کر مسجد آئے اور کہا کہ میں جماعت احمدیہ میں داخل ہونے کیلئے آیا ہوں۔انہیں وضو وغیرہ کروایا گیا اور نماز پڑھنا بھی سکھایا گیا۔نماز کی کتاب اپنے ساتھ لے گئے ہیں تا وہ عربی میں نماز یاد کر لیں۔۔۔لنڈن میں عید الفطر کی تقریب حضرت مولانا شمس صاحب لکھتے ہیں : الفضل قادیان 12 فروری 1943ء) ہم نے اور دو کنگ والوں نے 12 اکتوبر 1943 ء بروز سوموار عید کی اور ایسٹ اینڈ والوں نے اتوار کو یعنی 11 اکتوبر کو، اس لئے کہ مکہ میں اس روز عید ہو رہی تھی۔میں نے سرحسن سہروردی کو ان کی غلطی پر آگاہ کر دیا اور بتایا تھا کہ روزہ کا آغاز چاند دیکھنے سے ہوتا ہے اور چاند دیکھنے پر عید ہوتی ہے ورنہ تمیں روزے رکھنا ضروری ہے۔سوموار کو چونکہ کام کا دن تھا اس لئے بعض احباب رخصت لینے میں کامیاب نہ ہو سکے تاہم حاضری کافی ہو گئی۔ٹائمنز میں اعلان چھپ گیا تھا اسے پڑھ کر تین پریس نیوز ایجنسیوں کے نمائیندے آئے اور متعدد فوٹو لئے۔مڈل ایسٹ نیوز ایجنسی نے بھی عید کے کوائف اخبارات کو بھیجنے کیلئے لئے اور بی بی سی کے نارتھ امریکن سیکشن نے نیوز میں براڈ کاسٹ کرنے کیلئے میرے خطبہ کا آخری حصہ لیا جس میں گورنمنٹ اور اتحادیوں کی فتح کیلئے دعا کا ذکر تھا۔ہمارے بعض فوجی دوست بھی عید کی نماز کیلئے آئے تھے۔ساؤتھ ویسٹرن سٹار نے عید کی رپورٹ شائع کی۔سرحسن سہروردی نے ایک روز کھانے پر بلایا تھا۔دو تین گھنٹہ تک ان سے سلسلہ کے متعلق گفتگو ہوئی۔حضرت مسیح موعود کا دعویٰ اور دلائل بتائے۔نیز عیسائیوں کے اعتراضات کے جوابات اور قرآن مجید کی بعض آیات کی تفسیر بتائی۔انہوں نے کہا مجھے بتایا گیا تھا کہ نبوت کا دعویٰ ان کی طرف بعد میں منسوب کیا گیا۔