حیات شمس

by Other Authors

Page 333 of 748

حیات شمس — Page 333

حیات بشمس۔خالد احمدیت حضرت مولا نا جلال الدین شمس 317 پریذیڈنٹ اور دیگر ممبران کلب کی طرف سے شکریہ ادا کیا۔ایام زیر رپورٹ میں مسٹر جوزف گریگری سلسلہ میں داخل ہوئے اللہ تعالیٰ انہیں استقامت بخشے اور اخلاص عطا فرمائے۔ان کے تین بچے اور ایک بیوی ہے۔اللہ تعالیٰ اسے بھی قبولیت کی توفیق بخشے آمین۔ایک اور شخص مسٹر الفریڈ تھیوڈور نے اسلام قبول کیا۔خاکسار جلال الدین شمس از لنڈن۔(الفضل قادیان 29 ستمبر 1938ء) صاحبزادہ مرزا مظفر احمد صاحب کی خدمت میں جماعت لنڈن کا ایڈریس ( مولانا جلال الدین صاحب شمس) ایک مخلص و صادق احمدی کو ہر وہ بچہ محبوب و پیارا ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خاندان سے تعلق رکھتا ہے کیونکہ اس کا وجود ان پیش گوئیوں کا مصداق ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بالہام الہی کیں۔آپ کا نام ابراہیم رکھا گیا اور فرمایا کہ ابراہیم علیہ السلام کی طرح کثرت سے آپ کو اولا دعطا کی جائے گی نیز فرمایا کہ ہر ایک شاخ تیرے جدی بھائیوں کی کائی جائے گی اور وہ جلد لا ولدرہ کر ختم ہو جائے گی لیکن تیری ذریت منقطع نہیں ہوگی اور آخری دن تک سرسبز رہے گی۔اس پیشگوئی کی صداقت آفتاب نیمروز کی طرح چمک رہی ہے۔اللہ تعالیٰ نے حضرت ام المومنین کو نہ صرف نسل بعید میں سے پوتے دکھائے بلکہ پڑ پوتے بھی دکھائے اور یہ محض اللہ تعالیٰ کا فضل ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی دعاؤں کا نتیجہ۔اس لئے ہر بچہ اللہ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے ایک نشان ہونے کی وجہ سے ہر احمدی کو محبوب ہوتا ہے۔عرصہ چار سال کا ہوا جبکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے تین پوتے اور ایک پڑپوتا یکے بعد دیگرے حصول تعلیم کی خاطر لنڈن آئے۔میں سمجھتا ہوں کہ غیر ممالک میں سے انگلستان کو یہ فخر حاصل ہوا جس میں چار نو جوان ابنائے فارس سے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جاری شدہ چارشاخوں سے تعلق رکھتے تھے بیک وقت اقامت پذیر ہوئے۔کوئی نہیں کہہ سکتا کہ آئندہ یہ فخر کسی اور ملک یا شہر کو حاصل ہوگا یا نہیں۔ان میں سے ہمارا پیارا سعید (صاحبزادہ مرزا سعید احمد ) تعلیمی جدو جہد کے دوران میں ہی جام شہادت پی کر محبوب ازلی سے جا ملا اور ہمیشہ کیلئے اپنے اقرباء اور اپنے دوستوں کو داغ مفارقت دے گیا۔اناللہ وانا الیہ راجعون۔باقی تینوں اللہ تعالیٰ کے فضل اور احسان سے اپنے اپنے امتحانات میں کامیاب ہوئے۔صاحبزادہ