حیات شمس

by Other Authors

Page 222 of 748

حیات شمس — Page 222

حیات بشمس۔خالد احمدیت حضرت مولانا جلال الدین شمس 206 جماعت بھی تیار کی گئی اور بعض کو علیحدہ علیحدہ بلوا کر دھمکانا شروع کیا اور ہر قسم کا خوف دلایا گیا۔اسی اثناء میں مناظرہ کے لئے خط و کتابت بھی جاری رہی جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ انہوں نے مناظرہ سے گریز کیا اور ہماری پیش کردہ شرائط کو منظور نہ کیا۔آخر اپنی سازشوں کے ذریعہ دو شخصوں کو اس امر پر مجبور کیا کہ وہ ارتداد اختیار کریں۔پھر ایک سے اس بات کی قسم لی کہ وہ میرے پاس قطعا نہ آئے۔لیکن جہاں تک تحقیق سے معلوم ہوا ہے اور جیسا کہ ایک نے ان میں سے خود میرے پاس بیان کیا انہوں نے لوگوں کی دھمکیوں سے ڈر کر یہ کام کیا اور اس کا نتیجہ یہ ہے کہ وہ ان کی وحشت و درندگی اور چیرہ دستیوں سے تنگ آکر اپنی ملازمتوں کو چھوڑ کر دوسری جگہ جا رہے ہیں۔مناظرہ کے متعلق خط و کتابت شائع کرنے کا ارادہ ہے جس کے ساتھ ہی بعض ان اعتراضات کا بھی جواب دیا جائے گا جو انہوں نے اپنے لیکچروں میں کئے۔التعليم ایک ڈاکٹر نے شام سے کتاب التعلیم کے مقدمہ پر (جس میں مکرم سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب نے مسئلہ امکان نبوت پر بحث کی ہے ) لکھ کر بھیجا جس کا مفصل جواب انہیں لکھ کر بھیجا گیا۔اسی طرح برادرم محمد نواز خان صاحب سیکرٹری تبلیغ بغداد اور برادرم میاں احمد گل صاحب نے بعض اشخاص کے اسماء بھیجے تھے جن کے نام تبلیغی خطوط اور کتب روانہ کی گئیں۔موصل سے ایک شخص نے لکھا ہے کہ آپ کی مرسلہ کتب پڑھ کر احمدیت کے متعلق مجھے جو شکوک تھے وہ زائل ہو گئے ہیں۔الفضل قادیان 30 اگست 1929 ء )