حیات شمس

by Other Authors

Page 113 of 748

حیات شمس — Page 113

حیات بشمس۔خالد احمدیت حضرت مولانا جلال الدین شمس 113 سید والا ایک مناظرہ پر آئے۔مقابلہ پر عبد الرحیم اور مولوی محمد علی لکھو کے والے تھے۔ہمارے علاقہ کے ایک معزز غیر از جماعت زمیندار رائے نوشیر خان نے اختتام مناظرہ پر کہہ دیا غیر احمدی علماء احمدی مناظر کے دلائل کو نہیں توڑ سکے۔اسی طرح ایک دفعہ جڑانوالہ کے قریب ایک مناظرہ ہوا۔اس میں مولوی محمد حسین کولو تارڑ وی ہمارے مد مقابل تھے۔مولانا جلال الدین شمس صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ صدر تھے اور مولوی محمد شریف صاحب مبلغ فلسطین مناظر تھے۔مولوی محمد حسین نے اپنی ناکامی کو دیکھتے ہوئے کہ ایک بچہ سے مناظرہ کر رہا ہوں۔حضرت شمس صاحب سے کہا کہ مولوی صاحب ہم نے مولوی نورالدین [ سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الاول سے مناظرے اور گفتگو کی ہے، حافظ روشن علی صاحب (رضی اللہ عنہ ) سے مناظرے کئے۔مولوی غلام رسول صاحب را جیکی ( رضی اللہ عنہ ) سے بحث کی ہے اور آج تم ایک بچہ کو ہمارے مقابلہ پر کھڑا کر رہے ہو۔حضرت شمس صاحب رضی اللہ عنہ کے جواب سے وہ اور بھی شرمندہ ہو گیا۔آپ نے فرمایا ” مولوی صاحب آپ کی ذلت اس سے بڑھ کر اور کیا ہوسکتی ہے کہ آپ نے ہمارے استاد سے مناظرہ کیا اور پھر شاگردوں سے مناظرہ کیا اور اب شاگردوں کے شاگردوں سے مناظرہ کر رہے ہیں۔کیا اس میں آپ کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت کا ثبوت نہیں ملتا ؟“ مباحثہ کھاریاں الفضل ربوہ 3 دسمبر 1966 ءصفحہ 5) نوٹ: اس تاریخی مباحثہ میں مد مقابل مولوی محمد حسین کولو تارڑوی اور مولوی کرم دین ساکن بھیں تھے۔از مکرم سعد الدین صاحب احمدی سابق سیکر ٹری جنرل انجمن احمد یہ کھاریاں) کھاریاں کے غیر احمدیوں نے 1924 ء نومبر کے شروع میں ایک اشتہار شائع کیا کہ 29-30 نومبر کو ہم ایک جلسہ کر رہے ہیں۔بعد میں ان کے پروگرام سے پتہ چلا کہ اس جلسہ کی غرض و غایت احمدیت کے خلاف لوگوں کو بھڑ کا نا تھا۔اپنے پروگرام میں انہوں نے ایک نوٹ یہ بھی دیا کہ مرزائیوں کو صداقت مرزا اور وفات مسیح پر بولنے کی اجازت ہوگی۔پروگرام میں ختم نبوت پر بھی تقریر ہوگی۔باوجود ہمارے کہنے کے کہ ہمیں اس تقریر کے بعد بھی وقت دیا جائے۔انہوں نے ہمیں کوئی وقت نہ دیا۔پہلے تو ہمارے بار بار پوچھنے پر کہ مناظرہ کیلئے