حیات شمس — Page 112
۔خالد احمدیت حضرت مولا نا جلال الدین شمس 112 مباحثه ساگر پوره موضع ساگر پوره متصل تحصیل بٹالہ ضلع گورداسپور میں 13 جنوری 1923ء کو احمدیوں اور غیر احمد یوں کے درمیان مباحثہ ہوا۔احمدیوں کی طرف سے مولوی جلال الدین صاحب شمس مقرر تھے۔مباحثہ کا موضوع حیات و وفات مسیح تھا۔اس مباحثہ کی رپورٹ اخبار اہل سنت والجماعت نمبر 28-29 جنوری 1923ء میں بھی شائع ہوئی تاہم انہوں نے اپنی رپورٹ میں مباحثہ میں بیان کردہ حضرت مولانا شمس صاحب کے اصل جواب پوری طرح پیش نہ کئے۔نوٹ: اس مباحثہ کی روئیداد کے بارہ میں مولانا موصوف کا مضمون الفضل قادیان 26 فروری 1923ء میں مرقوم ہے۔دیکھئے الفضل قادیان 26 فروری 1923ء۔مباحثه لودی منگل یہ مباحثہ حضرت مولانا شمس صاحب ، مولوی عبد اللہ امرتسری اور مولوی عبد الرحیم اہل حدیث کے مابین وفات مسیح اور امکان نبوت کے موضوعات پر دو دن جاری رہا۔چھ چھ گھنٹے بحث ہوئی۔خدا تعالیٰ نے اس میں عظیم الشان کامیابی سے نوازا۔آٹھ آدمی سلسلہ احمدیہ میں داخل ہوئے۔الفضل قادیان 30/26 مئی 1925ء) مباحث میانی یہ مباحثہ بمقام میانی ضلع شاہ پور بتاریخ 18-19 اکتوبر 1924ء کوحضرت شمس صاحب اور مفتی غلام مرتضی صاحب سکنہ میانی سے حیات و وفات مسیح کے عنوان پر تحریری و تقریری ہوا۔اس علاقہ کے لوگوں نے حضرت شمس صاحب سے درخواست بھی کی کہ مباحثہ کو شائع ضرور کروادیں ہم مباحثہ کی ایک ایک کاپی اپنے پاس رکھنا چاہتے ہیں۔تو آپ نے فرمایا کہ یہ مباحثہ انشاءاللہ شائع بھی ہوگا۔چنانچہ بعد میں یہ الفضل قادیان 8 نومبر 20 دسمبر 1924ء) مباحثہ کتابی صورت میں شائع بھی ہوا۔مباحثہ سید والا اور جڑانوالہ ( مکرم روشن دین صاحب آف اوکاڑہ) منا ظر آپ [ مولا نائٹس صاحب ] اس پایہ کے تھے کہ ابھی فارغ التحصیل ہوکر نکلے ہی تھے کہ آر