حیات شمس

by Other Authors

Page 618 of 748

حیات شمس — Page 618

حیات بشمس۔خالد احمدیت حضرت مولا نا جلال الدین شمس 586 قتل کرنے پر مامور کر دیا۔چنانچہ ایک روز میں سیڑھیوں سے اتر رہا تھا کہ ایک نامعلوم شخص نے مجھ پر قاتلانہ حملہ کیا اورحملہ آور نے اس قدر ز بر دست وار خنجر سے مجھ پر کیا کہ میں سنبھل نہ پایا اور بے ہوش ہو کر زمین پر گر پڑا۔مارنے والے نے اس یقین سے کہ میں ختم ہو چکا ہوں مجھے ایک ٹانگ سے ٹھڈا مارا اور یہ کہتا چل دیا کہ بس اب ختم ہو چکا ہے مگر وَمَكَرُوا وَمَكَرَ اللَّهُ وَاللَّهُ خَيرُ المَاكِرِين - ( آل عمران : 55) مجھے بے ہوشی کی حالت میں گاڑی میں ڈال دیا گیا اور ہسپتال پہنچایا گیا۔وہ ذات جس کے ہاتھ میں موت وحیات ہے اس نے اپنے شفا کا ہاتھ بڑھایا اور مجھے اسلام اور احمدیت کی خدمت کا کچھ اور موقع دینا تھا سو دیا۔اب اس واقعہ کو بہت سال ہو گئے ہیں میں الحمد للہ زندہ ہوں۔اس واقعہ کو ایک خطبہ میں بیان کرتے ہوئے مولانا نے یوں شروعات کی: کہ اب جماعت کے سامنے تحدیث نعمت کے طور پر اپنا واقعہ سنانا چاہتا ہوں جب میں دمشق میں مبلغ تھا۔۔۔در حقیقت یہ وہ لوگ ہیں جن کے نام یاد کر کے ہماری نسلیں اپنے رستوں کا تعین کریں گی اور کرتی ہیں۔۔ہم تو جس طرح بنے کام کئے جاتے ہیں آپ کے وقت میں سلسلہ بدنام نہ ہو !!!! آفریں صد آفریں اے خالد احمدیت تو نے بلا د عربیہ، نصرانیت کے گڑھ لندن، پاکستان کی بستی بستی ، قریہ قریہ میں ہی امام الزمان کی مبارک آواز پہنچانے کے لئے پوری جد و جہد نہیں کی بلکہ اپنے عملی نمونہ اور اعلیٰ تربیت سے اپنی اولاد کو بھی یہ سکھایا۔الحمد للہ کہ آپ کے تمام صاحبزادگان دنیاوی وجاہت کے ہوتے ہوئے دین کو دینا پر مقدم کرنے والے ہیں۔خلیفہ وقت اور سلسلہ عالیہ احمدیہ سے بے پناہ محبت آپ سب کی پہچان ہے۔الحمد للہ محترمی مولانا شمس صاحب کے تمام صاحبزادگان وصیت کے نظام سے منسلک ہیں صرف افراد جماعت سے خالد احمدیت کی اولاد کیلئے دعا کی غرض سے اتنا لکھوں گا۔آپ کے منجھلے بیٹے منیر الدین صاحب شمس واقف زندگی اور سلسلہ عالیہ احمدیہ میں پہلے بطور نائب امام مسجد فضل لندن، امیر و مبلغ انچارج جماعتہائے احمدیہ کینیڈا اور بطور ایڈیشنل وکیل الاشاعت اور اب بطور ایڈیشنل وکیل التصنيف خدمات بجالا رہے ہیں۔آپ کے دوسرے صاحبزادہ فلاح الدین صاحب شمس یہاں شکاگو میں خدا تعالیٰ کے فضل وکرم سے جماعت کے صدر اٹھائیس سال تک رہ چکے ہیں اور موجودہ شکاگو کی خوبصورت مسجد بیت الجامع آپ ہی کی