حیات شمس

by Other Authors

Page 578 of 748

حیات شمس — Page 578

حیات بشمس۔خالد احمدیت حضرت مولانا جلال الدین شمس 546 1946ء میں جس دن آپ اتنے سالوں کے بعد واپس لوٹے اسی دن رات کو لاہور میں لیکچر بھی دیا اور اس دن قادیان نہ گئے بلکہ اگلے دن وہ قادیان گئے اور حضرت مصلح موعودؓ نے انہیں سارے خاص مقام بہشتی مقبرہ، مسجد مبارک وغیرہ کی سیر کروائی۔جب ابوقادیان پہنچے تو امی ٹیشن سے دیکھ کر آگئیں اور تسلی کر لی کیونکہ حضور نے ان کو سب جگہوں پر لے کر جانا تھا اور ابوشام کو گھر آئے۔پھر آپ ڈیڑھ سال قادیان رہے کہ پارٹیشن ہوگئی۔اس وقت کچھ عرصہ کیلئے حضور کے ارشاد پر ابا جان قادیان رہے مگرامی، دادی ( حضرت حسین بی بی زوجہ حضرت میاں امام الدین ) اور بھائی صلاح الدین ، بھائی فلاح الدین، اور صادقہ فضل صاحبہ یہ سب بسوں کے قافلے کے ساتھ لاہور آگئے۔وہاں رہنے کو کوئی کمرہ نہ مل رہا تھا۔ایک صاحب جو کہ امی کے بھائی کے سر تھے ان کی لاہور میں بہت بڑی کوٹھی تھی انہوں نے ایک کمرہ کرائے پر دیا۔ان دنوں میں اور بھائی صلاح الدین کمرہ ڈھونڈ نے کیلئے بہت دور جودھامل بلڈنگ تک پیدل چل کر جاتے۔ان ایام میں میں اور امی قصر استقلال میں بھی کام کرنے جاتے تھے کیونکہ حالات ہی کچھ ایسے تھے۔سب کچھ تو قادیان بیچ کر آگئے تھے۔قصر استقلال میں دھاگے کی ریلیں بنانے ،صابن بنانے، کپڑے اور کریم وغیرہ بنانے کا کام ہوتا تھا۔والدہ محترمہ نے ایک دفعہ ان کیلئے کڑھائی کا کام کیا مگر اجرت نہ ملی۔قصر استقلال والوں نے ان کے پیسے کھالئے۔ابو گھر میں کتابیں لکھنے کا کام، پروف ریڈنگ وغیرہ بھی کرتے۔آپکے ذمہ خدا تعالیٰ کے فضل سے بہت کام تھا جو وہ احسن طور پر نبھاتے رہے۔جس طرح آجکل بعض بڑے لوگوں سے ملنے کیلئے وقت لینا پڑتا ہے ویسے اسوقت نہ تھا۔جس کا دل کرتا اور جب آنا چاہتا ابا جان سے ملنے آجا تا عام اجازت تھی۔جب آپ انگلستان میں خدمات بجالا رہے تھے تو مسجد فضل لنڈن کے پاس ہی پھلدار درخت تھے جن پر طرح طرح کے پھل لگے ہوئے ہوتے تھے۔جب انکا پھل آتا تو آپ تمام غریبوں اور ہر قسم کے لوگوں میں تقسیم کر دیتے۔ربوہ کے شروع کے ایام میں جب فضل عمر ہسپتال کچا سا بنا ہو ا تھا تو اس وقت اس کے ساتھ ہی ایک چھوٹی سی مسجد بھی تھی جو یاد گار مسجد کہلاتی ہے اور والد صاحب وہاں درس دینے جاتے تھے۔ایک دن آپ درس دے رہے تھے تو اچانک چھت کا پنکھا ان کے اوپر آکر گرا سر میں چوٹیں آئیں اور بہت سا خون بہہ گیا۔اس وقت ان کے ساتھ بھائی منیر الدین شمس بھی تھے وہ تو اکثر ابو کے ساتھ مسجد جاتے تھے پھر وہ پٹی وغیرہ کروا کر گھر آئے۔