حیات شمس

by Other Authors

Page 521 of 748

حیات شمس — Page 521

۔خالد احمدیت حضرت مولانا جلال الدین شمس 489 میں نظارت تالیف و تصنیف نے شائع کیا جس کے کل 288 صفحات ہیں۔حضرت مولانا شمس صاحب تحریر کرتے ہیں: تحقیقاتی عدالت کی رپورٹ پر ایک کتابچہ محاسبہ ( از مولانا مودودی صاحب) اور دوسرا تبصرہ شائع ہو چکے ہیں۔ان دونوں کتا بچوں میں ساراز در قلم احمدیوں کو ملزم گردانے پر صرف کیا گیا ہے اور مؤلفین تبصرہ نے تو رپورٹ کی قدرو قیمت کم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی۔ہم نے اس کتاب میں یہ التزام کیا ہے کہ ہر معاملہ میں تحقیقاتی عدالت کی رائے بلا کم و کاست درج کر دی جائے تا بہی خواہانِ مملکت پاکستان معزز عدالت کی رائے کی روشنی میں جو ان وجوہ کا باعث ہوئیں، پھر پیدا نہ ہونے دیں (تحقیقاتی عدالت کی رپورٹ پر ایک نظر، پیش لفظ) یہ کتاب چار حصوں پر مشتمل ہے۔پہلے حصہ میں تحقیقاتی عدالت کی رپورٹ پر تبصرہ، دوسرے حصہ میں فسادات 1953ء کی ذمہ داری، تیسرے حصہ میں مسلمانوں اور احمدیوں کے اختلافی مسائل پر بحث ہے، جبکہ چوتھا حصہ بعض اختلافی نظریات قتل مرتد ، مسلمان کی تعریف، اجماع امت اور اسلامی ریاست کے موضوعات پر مشتمل ہے۔16- فسادات پنجاب کی تحقیقاتی عدالت کے دس سوالات کے جوابات جیسا کہ نام سے ظاہر ہے فسادات 1953ء کے دوران تحقیقاتی عدالت نے مختلف مکتبہ ہائے فکر سے دس سوالوں کے جوابات طلب کئے تھے۔جماعت احمدیہ کی طرف سے ان سوالات کے جوابات حضرت مولانا شمس صاحب نے پیش کئے۔زیر نظر کتاب پہلی بار الشرکۃ الاسلامیہ لمیٹڈ نے شائع کی جو 308 صفحات پر مشتمل ہے۔تحقیقاتی عدالت کے حسب ذیل سوالات کے عقلی و نقلی جوابات آپ نے اس کتاب میں پیش کئے ہیں : ا۔۲۔٣۔ظہور صحیح و مہدی کا ذکر قرآن وحدیث میں کیا مسیح جن کا آئندہ ظہور تسلیم کیا گیا وہی عیسی بن مریم ہوں گے یا کوئی اور؟ کیا مسیح اور مہدی کا درجہ نبی کا ہوگا ؟ کیا ان میں سے ایک یا دونوں قرآن وسنت کے کسی قانون کو منسوخ کریں گے؟ پیغمبر کوکس طرح وحی آتی ہے، کیا جبرائیل کی مرکی صورت میں ؟