حیات شمس

by Other Authors

Page 460 of 748

حیات شمس — Page 460

۔خالد احمدیت حضرت مولا نا جلال الدین شمس 444 سوانح پر تقریر میں کرائی جاتی ہیں۔لندن میں ایک موومنٹ ہے جس کے ماتحت بیسیوں بالغ مرد اور عورتوں کی کلاسز ہیں جن کیلئے خاص نصاب مقرر ہوتا ہے۔1939ء میں ان کیلئے جو کتاب بطور کورس مقرر ہوئی تھی اس میں اسلام پر بھی ایک سبق تھا جس کے متعلق بعض سکولوں کے منتظمین نے چاہا کہ وہ اسلام کے موضوع پر مجھ سے بھی کچھ سنیں۔چنانچہ اس ضمن میں مجھے تھیں سے زائد سکولوں میں بولنے کا موقع ملا۔مثال کے طور پر ماہ فروری 1939 ء کا ذکر کرتا ہوں۔5 فروری کو ہاکسٹن اکیڈیمی ایڈلٹ سکول میں لیکچر دیا۔8 فروری کو بلومسبری ایڈلٹ سکول میں۔12 فروری کو کنگسٹن ایڈلٹ سکول میں۔14 فروری کو وومن ایڈلٹ سکول میں۔15 فروری کو سٹر تھم ایڈلٹ سکول میں۔16 فروری کو ولسڈن ایڈلٹ سکول میں۔17 فروری کو گرین فورڈ ایڈلٹ سکول میں۔22 فروری کو پوکنڈرے اور پھل ایڈلٹ سکولز میں لیکچر دیئے۔اسی طرح دی جورج ایڈلٹ سکول، فنچلی ایڈلٹ سکول، یوئیل ایڈلٹ سکول اور دیگر سکولوں میں بھی لیکچر دیئے گئے اور تمام سکولوں کی لائبریریوں کیلئے ایک ایک سیٹ تبلیغی کتب کا دیا گیا۔ان کے کورس میں اسلام کے متعلق جو سبق درج تھا اس میں اسلام کے متعلق جو غلط بیانیاں کی گئی تھیں وہ ان پر واضح کی گئیں۔بطور نمونہ میں ایک غلط بیانی کا ذکر کرتا ہوں۔اس میں لکھا تھا: Tosay, Godloves, Soundsblasphemous to a Muslim۔یعنی یہ کہنا کہ خدا محبت کرتا ہے ایک مسلمان کو کفریہ کلمہ سا معلوم ہوتا ہے۔میں نے کہا اسلام کے متعلق یورپین مؤلفین جیسی بے ثبوت اور بے بنیاد باتیں لکھتے ہیں یہ اس کا ایک نمونہ ہے۔جس نے یہ سبق لکھا ہے مجھے یقین ہے کہ اس نے قرآن مجید کو جو اسلام کا اصل الاصول ہے بھی نہیں پڑھا۔قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : قُلْ إِنْ كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ ( آل عمران : 32) اے رسول! تو لوگوں سے کہدے کہ اگر تم خدا سے محبت رکھتے ہو تو میری پیروی کرو خدا تعالیٰ تم سے محبت کرنے لگے گا جیسا کہ اس نے مجھ سے محبت کی ہے۔پھر فرمایا يُحِبُّهُمْ وَيُحِبُّونَهُ (المائدة:55) اور وہ اس سے محبت کریں گے۔اِنَّ اللهَ يُحِبُّ الَّذِين يُقَاتِلُوْنَ فِي سَبِيْلِهِ (القف: 5)۔اللہ تعالیٰ ان لوگوں سے محبت کرتا ہے جو اس کے راستے میں دشمنوں کا مقابلہ کرتے ہیں۔نیز فرمایا وَالَّذِيْنَ آمَنُوا أَشَدُّ حُبًّا لله (البقرة: 166)۔مومن خدا سے ایسی محبت رکھتے ہیں کہ جس سے زیادہ متصور نہیں۔پس قرآن مجید میں