حیات شمس

by Other Authors

Page 430 of 748

حیات شمس — Page 430

۔خالد احمدیت حضرت مولا نا جلال الدین شمس 414 تھے۔دوستوں نے تنگی کے ایام میں ہمارے لندن مشن کے مجاہدین کو یاد رکھا اور اپنے اخلاص سے کوئی چیز تحفہ بھیجی ان کا ذکر کرتے ہوئے جناب مولوی صاحب موصوف تحریر کرتے ہوئے فرماتے ہیں: جب سے جنگ شروع ہوئی ہے اس وقت سے اب تک بدستور چائے ، پتی ،مکھن وغیرہ اشیاء راشن ہیں، ان اشیاء میں سے کسی کو مقرر کردہ راشن سے زیادہ نہیں ملتی ہے۔اندریں حالات ہمارے لئے مشکل تھی کہ ہم مسجد اور اپنے احمدی دوستوں کی جن میں بعض ایک دو گھنٹے کا سفر طے کر کے آتے تھے ان کی خاطر تواضع کر سکتے لیکن بعض دوست بغیر کسی تحریک کے اپنی طرف سے وقتاً فوقتاً چینی ، چائے ، قہوہ اور مکھن بقدر اجازت پارسلوں کے بھیجتے رہے ان دوستوں میں سے ایک چوہدری انور احمد صاحب کاہلوں تھے جنہوں نے دو تین دفعہ چائے بھیجی۔لیکن دو دوست خاص طور پر قابل ذکر ہیں ایک ڈاکٹر محمد فیروز جو عدن سے مذکورہ ضروری اشیاء بھیجتے رہے اور دوسرے عزیزم سید اقبال شاہ صاحب ہیں جو میگا ڈی برٹش ایسٹ افریقہ سے بھیجتے رہے اور اب تک بھیج رہے ہیں بلکہ اب تو انہوں نے انگریز احمدی دوستوں کو بھی فوڈ پارسل روانہ کیے ہیں۔جزاھم اللہ خیرا۔ایام زیر رپورٹ میں مسٹر مصطفی جمال جو تقریباً ڈیڑھ سال سے زیر تبلیغ تھے بیعت فارم پر کر کے سلسلہ میں داخل ہوئے۔آپ سائپرس کے رہنے والے ہیں۔سائپرس اس وجہ سے ایک اہم مقام ہے کہ عیسائیت اپنے ابتدائی دور میں وہاں پہنچ گئی تھی۔اس لحاظ سے مسٹر جمال کے جماعت احمدیہ میں داخل ہونے سے خوشی ہے کہ سائپرس کے ایک باشندہ بھی جماعت میں داخل ہو گئے ان کے والد تاجر تھے مسٹر جمال نے یہاں شادی کی ہوئی ہے۔ان کی ایک بچی بھی ہے۔تبلیغی جوش رکھتے ہیں۔(الفضل قادیان یکم جنوری 1946ء)