حیات شمس

by Other Authors

Page 236 of 748

حیات شمس — Page 236

حیات بشمس۔خالد احمدیت حضرت مولانا جلال الدین شمس قاضی: ہم آپ سے دعوت کے متعلق کچھ سننا چاہتے ہیں جس کی طرف آپ لوگوں کو بلاتے ہیں۔شمس میں تو اڑھائی سال سے حیفا میں تھا۔پہلے آپ کو یہ خواہش کیوں نہ ہوئی ؟ 220 شنقیطی: ہم نے سنا ہے کہ تم لوگوں کو گمراہ کرتے ہو۔شمس معلوم ہوتا ہے آپ کو ہماری دعوت کے متعلق پورا علم ہے جبھی تو آپ گمراہ کرنے کا الزام دے رہے ہیں۔اسی اثناء میں قاضی بولنے لگا۔میں نے کہا آپ ایک شخص کو گفتگو کیلئے معین کریں۔قاضی پہلے کچھ دیر تک میں آپ سے گفتگو کروں گا جو مباحثہ کے لئے بطور تمہید ہوگی اور اصل مناظر محم شنقیطی ہوں گے۔شمس: بہت اچھا فرمائیے قاضی آپ احمد قادیانی کو کیا خیال کرتے ہیں؟ شمس میرا اعتقاد ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں اس زمانہ کی اصلاح کیلئے مبعوث فرمایا ہے اور وہ وہی موعود ہے جس کے متعلق پہلے سے احادیث وغیرہ میں خبر دی گئی تھی اور عیسی علیہ السلام وفات پاچکے ہیں۔قاضی تب آپ انہیں رسول خیال کرتے ہیں؟ شمس آپ کے نزدیک رسول کسے کہتے ہیں اور کیا رسول اور نبی میں کوئی فرق ہے؟ قاضی رسول اسے کہتے ہیں جس پر نئی شریعت نازل ہو اور اس کی تبلیغ کیلئے مامور ہو اور نبی وہ ہے جسے شریعت بذریعہ وحی دی جائے مگر وہ اس کی تبلیغ کیلئے مامور نہ ہو۔شمس میں ان معنوں کے لحاظ سے انہیں رسول نہیں مانتا کہ وہ کوئی نئی شریعت لائے ہیں بلکہ میں انہیں خادم شریعت اسلامیہ یقین کرتا ہوں۔میرے نزدیک نبی اور رسول کا مصداق ایک ہی شخص ہوتا ہے اور جو فرق آپ نے نبی اور رسول میں کیا ہے صحیح نہیں خیال کرتا۔قاضی اس پر امت کا اجماع ہے اور رسول اللہ نے فرمایا ہے۔لن تجتمع امتی علی ضلالة۔شمس امام احمد بن حنبل نے فرمایا ہے من ادعى الاجماع فهو كاذب اور حدیث کا مطلب یہ ہے کہ سب امت محمدیہ گمراہ نہیں ہو سکتی۔ضرور ہے کہ ایک فرقہ حق پر رہے۔قاضی آپ جانتے ہیں کہ اجماع کیا ہوتا ہے؟ شمس خوب جانتا ہوں۔اصول فقہ میں اس کی تعریف یہ ہے کہ ایک زمانہ کے علماء کی اکثریت اگر ایک