حیات شمس

by Other Authors

Page 41 of 748

حیات شمس — Page 41

۔خالد احمدیت حضرت مولانا جلال الدین شمس 41 نظارت اصلاح و ارشاد تعلیم الاسلام ہائی سکول ربوہ ،مجلس وقف جدید انجمن احمد یہ، الشركة الاسلامیہ،صدر انجمن احمد یہ پاکستان مجلس انصار اللہ مرکز یہ نصرت گرلز ہائی سکول ربوہ مجلس کار پرداز مصالح قبرستان بہشتی مقبره ربوه جماعت احمدیہ انگلستان، جماعت احمدیہ ضلع جہلم مجلس اطفال الاحمدیہ دار الرحمت وسطی ربوہ مجلس خدام الاحمدیہ خوشاب، جماعت احمدیہ کو ہاٹ ، لجنہ اماءاللہ مردان ، جماعت احمد یہ ظفر وال ضلع سیالکوٹ ، جماعت احمد یہ میر پور خاص، لجنہ اماء اللہ کنری، جماعت احمدیہ اوچ شریف ضلع بہاولپور، جماعت احمد یہ گھنو کے حجہ ، انجمن احمد یہ میمن سنگھ مشرقی پاکستان، جماعت احمد یہ درلیال جٹاں آزاد کشمیر، جماعت احمدیہ کوٹلی آزاد کشمیر، وقف جدید انجمن احمد یہ قادیان۔مزید تفصیل کیلئے ملاحظہ ہو الفضل ربوہ ماہ اکتوبر نومبر، دسمبر 1966ء) تعزیت کے پیغامات کا شکریہ آپ کے وصال پر بیسیوں احباب نے خطوط و تعزیت کے پیغامات ارسال کئے۔ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مکرم منیر الدین صاحب شمس ( سابق نائب امام مسجد فضل لندن و امیر جماعت احمد یہ کینیڈ او حال ایڈیشنل وکیل التصنیف مقیم انگلستان ) تحریر کرتے ہیں : مورخہ 13 اکتوبر 1966ء کی شام کومحترم والد ماجد حضرت مولانا جلال الدین صاحب شمس حرکت قلب بند ہو جانے کی وجہ سے اچانک وفات پاگئے۔اِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔اس موقع پر احباب نے محترمہ والدہ صاحبہ اور محترم نانا جان خواجہ عبید اللہ صاحب اور چا محترم مولوی قمر الدین صاحب کو بہت سے خطوط اور تار ارسال کر کے ہمدردی کا اظہار فرمایا ہے اور کئی اداروں کی طرف سے تعزیتی قرار دادیں بھی موصول ہوئی ہیں۔سر دست ان کا فرداً فرداً جواب دینا مشکل ہے۔رفتہ رفتہ جواب ارسال کرنے کی کوشش کی جائے گا۔فی الحال محترمہ والدہ صاحبہ اور ہم سب احباب جماعت کے تہہ دل سے شکر گزار اور دعا گو ہیں۔اللہ تعالیٰ سب کو اجر عظیم عطا فرمائے۔آمین۔سیدنا حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ہم سب بدل و جان شکر گذار ہیں اور خاندان حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خواتین مبارکہ اور صاحبزادگان کے بھی۔اسی