حیات شمس

by Other Authors

Page 693 of 748

حیات شمس — Page 693

حیات بشمس خالد احمدیت حضرت مولانا جلال الدین شمس 661 پیغام تمس ذیل میں حضرت مولانا شمس صاحب کا وہ پیغام درج کیا جارہا ہے جو آپ نے مکرم کلیم احمد صاحب آف انگلستان کی خواہش پر احباب انگلستان کے نام تحریر فرمایا تھا۔آپ کے اپنے ہاتھ سے لکھی ہوئی یہ تحریر مکرم منیر الدین شمس صاحب نے مہیا فرمائی جو ان کے پاس محفوظ ہے۔میرے عزیز بھائیو اور بہنو بسم اللہ الرحمن الرحیم السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ہمارے عزیز بھائی کلیم احمد صاحب نے ربوہ پہنچ کر مجھ سے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ میں آپ کے نام کوئی پیغام دوں۔سو عزیز مکرم کی اس نیک خواہش کو پورا کرنے کے لئے میرا پیغام آپ کے نام یہی ہے کہ آپ اس عہد کو ہر رنگ میں پورا کریں جو آپ نے بیعت کے وقت دین کو دنیا پر مقدم کرنے کا باندھا تھا۔آپ اس وقت جس ملک میں قیام پذیر ہیں وہ وہ ملک ہے جس کے باشندے آج سے بیس سال پہلے ہندوستان پر حکمران تھے۔ان کے عہد حکومت کی ایک امتیازی بات یہ ہے کہ انہوں نے تمام مذاہب کو پوری آزادی دی تھی اور انگریز قوم کی یہ خوش قسمتی تھی کہ اللہ تعالیٰ نے ان کے عہد حکومت میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو مبعوث فرمایا اور ان کے مذہبی آزادی دینے کی وجہ سے حضرت مسیح موعود نے باوجود عیسائی حکومت کے نہایت آزادی کے ساتھ کسر صلیب کی اور عیسائیت کو باطل ثابت کیا اور دین اسلام کی صداقت ظاہر کی۔پس انگریز قوم کے اس لئے کہ اس نے مذہبی آزادی دی تھی ہم ممنون احسان ہیں اور احمدیوں پر یہ فرض ہے کہ وہ اس احسان کا بدلہ انہیں اس صورت میں دیں کہ ان کیلئے دعائیں کریں اور ایسے تبلیغی طریق اختیار کریں کہ وہ دین اسلام کو قبول کر کے اللہ تعالیٰ سے روحانی نعمتوں کے وارث بن جائیں۔یہ ملک جس میں آپ اس وقت مقیم ہیں ان ممالک میں سے ہے جن کے متعلق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث طلوع الشمس من مغربها میں پیشگوئی پائی جاتی ہے کہ وہ اسلام کے نور سے منور ہوں گے۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں: مغرب کی طرف سے آفتاب کا چڑھنا یہ معنی رکھتا ہے کہ ممالک مغربی جو قدیم سے ظلمت