حیات شمس

by Other Authors

Page 685 of 748

حیات شمس — Page 685

حیات بشمس خالد احمدیت حضرت مولانا جلال الدین شمس دل تڑپ اُٹھتا ہے رہ رہ کر برائے قادیاں ه الله رونق ارض و سمائے قادیاں میری آنکھوں میں مرے دل میں ضیائے قادیاں آہ وہ کیفیت صبح و مسائے قادیاں دل تڑپ اُٹھتا ہے رہ رہ کر برائے قادیاں ولولے دل میں یہ اُٹھتے ہیں برائے قادیاں ہر جگہ عالم میں لہرائے لوائے قادیاں دل سراپا درد بن جاتا ہے جب آتے ہیں یاد حامی دین دین محمد میرزائے قادیاں گلشن اسلام کے ایسے گل رعنا تھے وہ جس کی خوشبو سے مہک اٹھی فضائے قادیاں مسجد اور ،اقصی مبارک، نور ہیں پیش نظر وہ آرام گاہ اتقیائے قادیاں اُن کو حرص جاہ دنیا۔خواہش عقبی اسے ہے شاہانِ عالم سے گدائے قادیاں بڑھ کے آ گیا ہے گوہر مقصود ہاتھ آنے کا وقت مژدہ اے غواص دریائے وفائے قادیاں 653