حیات شمس — Page 684
حیات بشمس خالد احمدیت حضرت مولانا جلال الدین شمس الحکم کو ہدیہ تبریک از مولا نائنٹس 652 مولانا جلال الدین شمس جماعت کے ان مجاہدین میں سے ہیں جنھوں نے ہندوستان کے باہر بلا داسلامیہ عربیہ میں بے نظیر کام کیا ہے۔اور سلسلہ کے تمام افراد آپ کی خدمات سے واقف ہیں مولانا’ الحکم کے مطالعہ سے بیحد متاثر ہوئے اور باوجود علالت طبع کے الحکم کے لئے ہدیہ تبر یک بمع ایک چھٹی کے لکھ کر ارسال فرمایا ہے۔جزاھم اللہ احسن الجزاء (مدیر) الحکم جاری ہوا شکر خدائے دو جہاں بزم احمد کا جو ہے سب سے زیادہ راز داں کہئے عرفانِ الہی کا اسے بحرِ عظیم جس میں علم و معرفت کا اک خزانہ ہے نہاں گوہر مقصود ہے لاریب وہ سارا کلام تھی صدف جس کی زماں مہدی آخر زماں الحكم حامل اقوال حکم کا بالیقیں دی مبارک باد عرفانی کو میں نے بے گماں مالکان الحکم کو دے یہ توفیق اے خدا رکھیں وہ جاری اسے تا انتہائے ایں جہاں نے ”الحکم کو اپنا بازو کہدیا ہے سمس اس کی مدح میں پھر کیوں نہ ہو رطب اللساں (الحکم قادیان 7 فروری 1934ء)