حیات شمس — Page 648
حیات بشمس۔خالد احمدیت حضرت مولانا جلال الدین شمس اس طرح کے آدمی آتے نہیں ہیں روز روز جن کے سینے میں محبت دیں کی ہو مذہب کا سوز چھین کر ہم سے بزور ایک ایک کر کے لے گئی موت اس جیسے گہر ہائے گراں مایہ کئی مولا نا جلال الدین صاحب شمس یہی یاد میں 616 (ماہنامہ الفرقان جنوری 1968ء) از جناب مولوی محمد صدیق صاحب فاضل امرتسری) جلال الدین پر رحمت خدا کی جنہوں نے عمر بھر اس سے وفا کی قلم میں ان کے جادو کا اثر تھا روانی لیکچروں میں تھی بلا کی وہ اک شمس میں تھے دین حق کے اسی رہ میں بالآخر جاں فدا کی گزاری زندگی صبر و رضا میں ہر اک کے واسطے ہر دم دعا کی حقیقت میں تھے مردِ آسمانی بظاہر گوہر نظر آتے تھے خاکی ہوئے دو چار جب بھی مشکلوں سے نہیں ہرگز کبھی چون و چرا کی بہت ہی صابر و شاکر بشر تھے کبھی پایا نہ ہم نے ان کو شاکی خوشی کا دن چڑھایا رنج کی شب ہمیشہ اپنے مولیٰ سے وفا کی امام مسجد لندن تھے جب وہ وہاں میں نے بھی ان کی اقتدا کی رہا دو سال تک میں اُن کا نائب بہم تبلیغ ہم نے جا بجا کی میں شاہد ہوں کہ ہر دم اُن کو پایا مثال خاص زہد و اتقا کی وہاں پڑھتا رہا میں اُن سے تفسیر کتاب حضرت رب العلمی کی