حیات شمس — Page 637
حیات بشمس۔خالد احمدیت حضرت مولا نا جلال الدین شمس تاریخ احمدیت کی معروف ہستی 605 مکرم و محترم سید داؤ د احمد صاحب مرحوم سابق پرنسپل جامعہ احمدیہ ) مکرم ومحترم مولانا جلال الدین صاحب شمس کی خدمت میں یہ ایڈریس ایک پرشکوہ تقریب میں مکرم و محترم سید داؤ د احمد صاحب پرنسپل جامعہ احمدیہ نے پیش کیا۔اپنے افادہ کے لحاظ سے یہ ایڈریس اس قابل ہے کہ ہر دردمند دل رکھنے والا احمدی اس کا مطالعہ کرے۔بسم اللہ الرحمن الرحیم صاحب صد ر و ا حباب کرام! محمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَ بَرَكَاتُهُ آج شام ہم جامعہ احمدیہ کی سالانہ انعامات کی تقریب کے لئے یہاں جمع ہوئے ہیں۔اس غرض کے لئے ہمارا طریق یہ ہے کہ اس درسگاہ کے کسی سابق طالب علم کی خدمت میں درخواست کرتے ہیں کہ وہ یہاں تشریف لا کر اپنے ہاتھ سے انعامات تقسیم فرما ئیں۔چنانچہ آج کی تقریب کے لئے مکرم و محترم جناب مولانا جلال الدین صاحب شمس کی خدمت میں درخواست کی گئی ہے۔محترم مشمس صاحب احمد یہ تاریخ کی معروف ہستی ہیں۔لیکن تاہم ان کا مزید مختصر تعارف پیش کرناضروری سمجھتا ہوں۔آپ حضرت میاں امام الدین صاحب سیکھوائی کے صاحبزادے ہیں۔حضرت میاں امام الدین صاحب سیکھوانی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ابتدائی صحابہ میں سے تھے۔اور نہایت درجہ مخلص انسان تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے اس درجہ محبت و عشق رکھتے [ تھے] کہ اشتہار جلسہ الوداع میں ان کے اور ان کے بھائیوں کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے تحریر فرمایا: " حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کی طرح جو کچھ گھروں میں تھا وہ سب لے آئے ہیں اور دین کو آخرت پر مقدم کیا جیسا کہ بیعت میں شرط تھی۔اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند سے بلند تر فرمائے۔آمین محترم شمس صاحب مئی 1901ء میں سیکھواں نامی گاؤں میں جو قادیان سے جانب غرب تین میل کے فاصلہ پر تھا پیدا ہوئے۔ذرا چلنے پھرنے کے قابل ہوئے تو اپنے والد ماجد کے ساتھ قادیان آنا شروع کیا اور اپنے ننھے ننھے ہاتھ صحیح پاک کے ہاتھوں میں دے کر برکت حاصل کرتے رہے۔