حیات شمس

by Other Authors

Page 619 of 748

حیات شمس — Page 619

حیات بشمس۔خالد احمدیت حضرت مولانا جلال الدین شمس 587 سر براہی اور دور صدارت میں تعمیر ہوئی۔اسی طرح پر آپ کے تیسرے لڑکے بشیر الدین نشس صاحب بھی الحمد للہ نیوآر لینز میں بطور صدر جماعت کی خدمات بجالا رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ کی بے پناہ رحمتیں ہوں ان سب پر کہ یہ ہمارے نہ بھولنے والے بزرگ عالم دین خالد احمدیت مولانا جلال الدین شمس کی اولاد ہیں۔اللهم زد فرد۔تحریر حاصل کردہ مکرم فلاح الدین صاحب شمس) برجستہ جواب ( مکرم روشن دین صاحب صراف اوکاڑہ ) ایک دفعہ جڑانوالہ کے قریب ایک مناظرہ ہوا اس میں مولوی محمد حسین صاحب کولو تارڑ والے ہمارے مقابلہ پر تھے۔مولانا جلال الدین صاحب شمس صدر تھے اور مولوی محمد شریف صاحب مبلغ فلسطین مناظر تھے۔مولوی محمد حسین صاحب نے اپنی ناکامی کو دیکھتے ہوئے کہ ایک بچہ سے مناظرہ کر رہا ہوں حضرت شمس صاحب سے کہا کہ مولوی صاحب! ہم نے مولوی نور الدین سے مناظرہ اور گفتگو کی ہے ، حافظ روشن علی صاحب سے مناظرے کئے ، مولوی غلام رسول صاحب را جیکی سے بحث کی ہے اور آج ایک بچہ کو ہمارے مقابلہ پر کھڑا کر رہے ہو؟ حضرت شمس صاحب کے جواب سے وہ اور بھی شرمندہ ہو گیا۔آپ نے فرمایا مولوی صاحب آپ کی ذلت اس سے بڑھ کر اور کیا ہوسکتی ہے کہ آپ نے ہمارے اُستاد سے مناظرہ کیا اور پھر شاگردوں سے مناظرہ کیا اور پھر شاگردوں کے شاگردوں سے مناظرہ کر رہے ہیں کیا اس میں آپ کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی (ماہنامہ الفرقان ، جنوری 1968ء) صداقت کا ثبوت نہیں ملتا۔حسن سلوک از محترمه عزیزه حمید بیگم صاحبہ چک جمال ضلع جہلم) حضرت مولا نائس صاحب اپنی شفقت، خدا ترسی، تقومی شعاری اور بے نفسی کی وجہ سے سب احباب جماعت میں مقبول تھے۔اس میں امیر وغریب اور اپنے پرائے کا امتیاز نہ تھا۔میں ایک واقعہ بیان کرتی ہوں جس سے آپ کے قتیموں سے شفقت بھرے سلوک کا اظہار ہوتا ہے۔میرے لئے یہ ہمیشہ یاد رہنے والا واقعہ ہے۔میں پانچ چھ سال کی تھی کہ اپنے والدین کی شفقت اور پیار سے محروم ہوگئی۔میرے ابا جان میری دو سال کی عمر میں چار کوٹ تحصیل راجوری میں اور والدہ محترمہ پارٹیشن کے