حیات شمس

by Other Authors

Page 21 of 748

حیات شمس — Page 21

۔خالد احمدیت حضرت مولا نا جلال الدین شمس $1925 دمشق میں $1926 نہ ہوئے۔21 الفضل قادیان 19/8/5 فروری 1923ء) 15اپریل 1923ء کی رات بر مکان جناب خواجہ شجاع الحسن صاحب سب انسپکٹ و پیشنز، جلسہ منعقد کیا گیا جس میں اول حضرت چوہدری فتح محمد خان صاحب سیال نے اشاعت اسلام پر مختصر تقریر کی۔پھر خواجہ جلال الدین صاحب شمس مولوی فاضل نے ” کامل الہامی کتاب قرآن ہے یا ویڈ پر تقریر کی۔اسلام کی تعلیم کے مقابلہ میں ویدک تعلیم کو پیش کیا۔حاضری دواڑھائی سو کے قریب تھی۔لوگوں نے لیکچر نہایت دلچپسی اور توجہ سے سنے۔الفضل قادیان 16 اپریل 1923ء) 30 جنوری 1925ء کولوکل آریہ سماج کے زیر سر پرستی مختلف مذاہب کی کانفرس کا انعقاد فیروز پور میں ہوا اور مسیحیت ، دیو سماج ، احمدیت، اہلحدیث، سناتن دھرم، آریہ سماج وغیرہ مذاہب کے نمائندوں نے انسانی زندگی کے مضمون پر تقاریر کیں۔احمدیت کی طرف سے مولوی جلال الدین صاحب شمس اور اہلحدیث کی طرف سے مولوی بشیر احمد دیوبندی قائمقام تھے اور احمدیت کی کانفرس کی حاضری تمام دوسرے اجلاسوں کے اوقات سے بھی زیادہ تھی۔حاضرین نے مضمون کو نہایت توجہ سے سنا اور سر ہلا ہلا کر تعریف و پسندیدگی کا اظہار کیا۔دیوسماج اور آریہ سماج کے قائمقاموں نے اصل موضوع کو چھونے کی کوشش تو کی تاہم حاضرین کو تسلی دینے میں کامیاب الفضل قادیان 5 فروری 1925 ء) نہ ہو سکے۔آپ مع حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب بغرض دعوة وتبليغ 27 جون 1925ء کو قادیان سے روانہ ہوئے اور 17 جولائی 1925ء کو دمشق پہنچے۔الفضل قادیان 30 جون، 18 اگست 1925ء) ستمبر 1926ء میں حضرت مولوی شمس صاحب چند دنوں کے لئے دمشق سے بیروت گئے اور پھر واپس آگئے۔وہاں بھی تبلیغ کا موقع ملا۔ایک شخص سلسلہ میں بھی داخل ہوا۔دمشق میں رؤساء