حیات شمس — Page 586
۔خالد احمدیت حضرت مولانا جلال الدین شمس 554 کے عالم باعمل تھے۔سیدنا حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کی بیماری کے دوران اکثر آپ ہی خطبہ جمعہ یا عیدین پڑھاتے تھے۔مسجد مبارک میں نمازیں بھی اکثر آپ ہی پڑھاتے۔آپ کی طبیعت میں ہلکا پھلکا مزاح بھی تھا۔ایک مرتبہ چند نکاحوں کا اعلان مسجد مبارک میں کر رہے تھے۔ایجاب و قبول کے دوران آپ نے پوچھا ” منظور ہے؟ شاید وہ شخص ابھی موقعہ پر پہنچا نہ تھا۔آپ نے یہ نکاح فارم ایک طرف رکھتے ہوئے فرمایا ” اچھا! رائے بدل گئی ہوگی نماز جمعہ کے بعد مسجد مبارک میں ایک نکاح کا اعلان کر رہے تھے۔خطبہ نکاح میں آپ نے یہ بھی بیان کیا کہ حتی الوسع نماز جمعہ کے بعد نکاحوں کا اعلان نہیں رکھنا چاہئے۔کیونکہ قرآنی حکم ہے کہ فَاِذَا قُضِيَتِ الصَّلوةُ فَانْتَشِرُوا فِي الْأَرْضِ وَابْتَغُوا مِنْ فَضْلِ اللهِ۔(سورہ الجمعة :11) لہذا قرآنی ارشاد کے مطابق نماز جمعہ کے بعد ایسے فنکشنز نہیں رکھنے چاہئیں بلکہ کاروبار زندگی کیلئے پھیل جانا چاہئے اور اللہ تعالیٰ کا فضل تلاش کرنا چاہئے۔سیدنا حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کے ایام بیماری میں حضور کے ارشاد پر ایک دفعہ آپ نے عید الفطر پڑھائی۔چونکہ حضور بیمار تھے لہذا احباب نے حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب سے ملاقات کیلئے لائن بنالی۔حضرت مولانا شمس صاحب بھی حضرت میاں صاحب سے ملاقات کیلئے محراب سے تشریف لائے۔آپ کے پہنچنے تک کافی لمبی لائن لگ چکی تھی اور ملاقات شروع ہو چکی تھی۔مولا نائٹس صاحب نے آگے بڑھ کر ملاقات نہیں کی بلکہ نہایت عاجزی اور انکساری کے ساتھ پیچھے لائن میں لگ گئے اور اپنی باری پر حضرت صاحبزادہ صاحب سے مصافحہ کا شرف حاصل کیا اور مصافحہ کرتے ہوئے حضرت میاں صاحب کو اپنا نام بتلایا ” خاکسار جلال الدین شمس“۔آپ نے اپنی بچی کی شادی کے موقعہ پر اسے جہیز میں روحانی خزائن اور تفسیر کبیر کے سیٹ دیئے۔مسجد مبارک میں آپ ایک نکاح کا اعلان کر رہے تھے۔جب لڑکے نے کہا کہ ” منظور ہے تو پردہ کے پیچھے بعض بچیوں کے ہنسنے کی آواز آئی۔غالباً دلہن کی سہیلیاں ہوں گی۔ہنسنے کی آواز محترم مولانا شمس صاحب پر بہت ناگوار گزری۔آپ نے فرمایا کہ لڑکے نے کہا ہے کہ منظور ہے تو آپ ہنس پڑی ہیں اگر وہ کہتا کہ نامنظور ہے تو کیا آپ رو پڑتیں؟ زمانہ طالب علمی میں ایک مرتبہ خاکسار نے محترم مولانا شمس صاحب کو کچھ سوالات لکھ کر دیئے کہ مجھے ان کے جواب مطلوب ہیں۔آپ نے فرمایا بعد میں مجھے ملکر جواب لے لینا۔میں ایک عرصہ تک آپ کی